| | |

جے شاہ کے جاتے ہی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر چیئرمین پی سی بی،مگر وہ ہوگا کون

دبئی،کرک اگین رپورٹ

 جے شاہ کے جاتے ہی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر چیئرمین پی سی بی،مگر وہ ہوگا کون۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ جے شاہ کے آئی سی سی چیئرمین بنتے ہی ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت کا عہدہ خالی ہوگا۔بھارت نیا سیکرٹری بی سی سی آئی منتخب کرے گا اور ایشین کرکٹ کونسل اپنا نیا صدر،کیونکہ جے شاہ اس وقت تک بھارتی بورڈ کے سیکرٹری اور اے سی سی مطلط ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھی ہیں لیکن وہ یہ دونوں عہدے یکم دسمبر تک چھوڑدیں گے۔

جے شاہ آئی سی سی کے اگلے چیئرمین منتخب،کم عمری کا ریکارڈ

ایشین کرکٹ کونسل کی سالانہ جنرل کونسل میٹنگ سال کے آخر میں ہوگی اور اس میں وسہ اپنا نیا صدر لائیں گطے،اس کیلئے پی سی بی چیئرمین  طے ہوچکے ہیں۔اس وقت پی سی بی چیئرمین محسن نقوی ہیں لیکن اہم بات یہ ہوگی کہ جب یہ وقت آئے گا تو وہ ہونگے یانہیں،یہ دیکھنا باقی ہے۔

چیئرمین پی سی بی کی ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت کی مدت 2 سال2024 سے 2026 ہوگی۔ایشیا کپ 2025 کی میزبانی بھارت کو مل چکی،محسن نقوی اس  سے اگلے ایڈیشن کی میزبانی پاکستان لانے کیلئے طاقت کا استعمال کرسکیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *