جے شاہ آئی سی سی کے اگلے چیئرمین منتخب،کم عمری کا ریکارڈ
دبئی،کرک اگین رپورٹ
جے شاہ آئی سی سی کے اگلے چیئرمین منتخب،کم عمری کا ریکارڈ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے نئے چیئرمین جے شاہ بن گئے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے موجودہ سیکرٹری جے شاہ کو آئی سی سی نے باقاعدہ اپنا چیئرمین منتخب کرلیا ہے۔اس بات کا اعلان آئی سی سی نے آج 27 اگست 2024 کو کیا ہے۔
جے شاہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اگلے آزاد چیئرمین کے طور پر بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ شاہ، جو اکتوبر 2019 سے بی سی سی آئی کے اعزازی سیکرٹری اور جنوری 2021 سے ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، یکم دسمبر 2024 کو یہ باوقار کردار سنبھالیں گے۔موجودہ چیئرمین بارکلے یکم دسمبر سے ایک روز قبل اپنی مدت مکمل کریں گے۔
جے شاہ کے مقابلہ میں کسی نے کاغذات جمع نہیں کروائے۔جے شاہ نے کہا ہے کہ میرے لئے یہ اعزاز ہے۔میں سب بورڈز اور آئی سی سی ڈائریکٹر کو ساتھ لے کر چلوں گا اور کھیل کی ترقی وچیلنجز کیلئے مل کر کام کروں گا۔اس میں لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ کی شمولیت کامیاب کرنا ہے۔جے شاہ 36 سال کی عمر میں سب سے کم عمر میں یہ عہدہ لے اڑے۔