سڈنی۔کرک اگین رپورٹ۔آسٹریلیا نے پیٹ کمنز اور اینڈریو میک ڈونلڈ کیلئے کیا کمال اور دیرپا روڈ میپ سیٹ کردیا۔دونوں کو 2027 کی ایشز اور ون ڈے ورلڈکپ سمیت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ایک اور سائیکل تک کیلئے مستقل کردیا۔ایسا فیصلہ پاکستانی ٹیم کے آسٹریلیا پہنچتے ہی سام نے آیا ہے اور اس نے یہ بتایا ہے کہ کام ایسے ہوتے ہیں،نہ کہ 6 ماہ کے اندر غیر ملکی ہیڈ کوچ کو نکالنے پر مجبور کیا جانا،نہ کہ نئے ون ڈے کپتان کو بناتے وقت یہی کہنا کہ یہ ایک سیریز کیلئے ہے اور نہ یہ کہ ہر سیریزکے بعد ایک نئے عاقب کی تھیوری لانا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او نک ہاکلے نے کہاہے کہ اینڈریو ایک بہترین ہیڈ کوچ ثابت ہوئے،معمولی نتائج دینے کے ساتھ ساتھ ایک مضبوط کوچنگ ٹیم، طریقہ کار اور ٹیم کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک بہترین ماحول بنایا ہے۔ ان کی مدت ملازمت میں مزید دو سال کی توسیع پر خوشی ہے۔
ٹیسٹ اور اور ون ڈے کپتان پیٹ کمنز نے حال ہی میں تجویز کیا ہے کہ وہ پہلے سے طے شدہ منصوبہ بندی سے زیادہ عرصے تک اپنے کردار میں رہنے کے لیے تیار ہوں گے، یعنی وہ اور میک ڈونلڈ 2027 تک مل کر کام کرنا جاری رکھ سکتے ہیں۔آسٹریلیا اس وقت لارڈز میں اگلے سال ہونے والے ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کی دوڑ میں ہے تاکہ اس ٹائٹل کا دفاع کیا جا سکے اور آنے والی انڈیا سیریز ان کے امکانات کے لیے اہم ہے۔
شان مسعود،فخرزمان،گیری کرسٹن،چیمپئنز ٹرافی پر رمیزراجہ کاپہلا بڑا ردعمل آگیا
آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کے معاہدے میں 2027 کے آخر تک توسیع کر دی گئی ہے جس کا مطلب ہے کہ وہ اس سال کے ساتھ ساتھ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اگلے دور، ون ڈے ورلڈ کپ ٹائٹل کے دفاع تک کوقچ ہونگے۔میکڈونلڈ کا ابتدائی طور پر 2022 میں تقرر کیا گیا تھا تو یہ چار سالہ معاہدے پر تھا جو اسے 2026 کے اوائل میں لے گیا تھا۔ اس توسیع میں بھارت میں دور ٹیسٹ سیریز اور 2027 میں اگلا ایشز دورہ بھی شامل ہے۔ اگلا ون ڈے ورلڈ کپ جنوبی افریقہ زمبابوے اور نمیبیا میں 2027 کے آخر میں ہوگا۔
فتح کی ایک پٹری ملتے ہی مزید ڈرامے،گیری کرسسٹن فارغ،عاقب جاوید کیلئے راہ ہموار،مکی آرتھر برس پڑے