مانچسٹر،کرک اگین رپورٹ
ایشز2023،مانچسٹر ٹیسٹ میں آسٹریلیا شکست کے قریب،جونی بیئرسٹو کا بڑا ڈرامہ۔ایشز 2023 میں انگلینڈ کی واپسی قریب طے۔مہمان ٹیم آسٹریلیا ایک اور شکست کے قریب۔یوں انگلینڈ سیریز کا چوتھا ٹیسٹ جیت کر ایشز 2023 کو 2-2 پر لاسکتا ہے،اس کے بعد حتمی فیصلہ فائنل میں ہوگا۔
جمعہ کو کھیل کے چوتھے روز آسٹریلیا بری طرح جال میں پھنس چکا تھا۔دوسری اننگ میں 275 رنزکے بڑے خسارے میں جانے کے بعد تیسرے روز کے اختتام پر اس نے 4 وکٹیں صرف 113 رنزکے اندر گنوادیں۔عثمان خواجہ 18 اور ڈیوڈ وارنر 28 کرسکے۔سٰون سمتھ 17 اور ٹریوس ہیڈ 1 کے مہمان بنے۔مارنس لبوشین 44 پر کھیل رہے تھے۔مارک ووڈ نے 17 رنزکےاندر 3 وکٹیں گرادیں۔آسٹریلیا کو ابھی بھی اننگ کی شکست سے بچائو کیلئے مزید162 رنزدرکار ہیں۔
ویرات کوہلی کی 5 برس بعد کیسی سنچری،خوش قسمتی کے ساتھ ہوئی بدقسمتی
اس سے قبل اولڈ ٹریفرڈ میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 3 کے اہم میچ میں انگلینڈ کے بیٹرز نے رنز کاپہاڑ اگل دیا اور ٹیم 592 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔ بین سٹوکس 51 رنزبناسکے لیکن وکٹ کیپر جونی بیئرسٹو پہلی بار فارم میں تھے۔انہوں نے صرف 81 بالز کھیلیں لیکن جارحانہ 99 رنزبنائے اور ناٹ آئوٹ ہوئے۔ایشز2023،مانچسٹر ٹیسٹ میں آسٹریلیا شکست کے قریب،جونی بیئرسٹو کا بڑا ڈرامہ یوں بنا کہ امیدیں پوری ہوتے ٹوٹ گئیں۔بدقستی سے سنچری نہ کرسکے۔526 رنز9 وکٹ سے لے کر 592 رنز تک آخری وکٹ پر ساتھ نبھانے والے جمی اینڈرسن آخر آئوٹ ہوئے۔جوش ہیزل ووڈ نے126 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔
آسٹریلیا پہلی باری میں 317 رنزبناسکا تھا۔