| | | | |

ویرات کوہلی کی 5 برس بعد کیسی سنچری،خوش قسمتی کے ساتھ ہوئی بدقسمتی

پورٹ آف سپن،کرک اگین رپورٹ

ویرات کوہلی کی 5 برس بعد کیسی سنچری،خوش قسمتی کے ساتھ ہوئی بدقسمتی۔ویرات کوہلی کی خوش قسمتی یہ ہے کہ انہوں نے 2018 کے بعد ملک سے باہر پہلی سنچری بنائی ہے لیکن بدقسمتی یہ رہی کہ وہ رن آئوٹ ہوگئے۔کوہلی کی یہ 29 ویں ٹیسٹ سنچری ہے۔

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی ،موجودہ ٹاپ بیٹر ویرات کوہلی کی 5 سال بعد ملک سے باہر ٹیسٹ سنچری۔ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں دوسرے روز انہوں نے یہ کام کرہی دیا۔

ویرات کوہلی نے تقریباً پانچ سالوں میں اپنی پہلی  ٹیسٹ سنچری بنائی، رویندرا جدیجا نے نصف سنچری بنانے کے ساتھ ان کی مدد کی،  پورٹ آف اسپین میں دوسری صبح بھارت مزید آگے نکل گیا۔  ویسٹ انڈیز نے لنچ سے قبل بھارت کے غلبے کو روکنے کے لیے دونوں سیٹ بلے بازوں کی وکٹیں گرا دیں۔ بھارت نے آخری اطلاعات تک7 وکٹ پر 403 رنزبنالئے تھے۔کوہلی اپنی سنچری کو بڑی سنچری میں تبدیل کرتے نظر آرہے تھے جب الزاری جوزف کی ایتھلیٹک مداخلت نے انہیں 121 رنز پر آؤٹ کیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *