| | | | |

پہلا ٹیسٹ،کیویز بنگلہ دیش کیخلاف پہلی اننگ میں برتری لے گئے

 

سلہٹ،کرک اگین رپورٹ

Getty Images,AFP

نیوزی لینڈ نے سخت مقابلہ کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں 7 رنزکی برتری لے لی ہے۔سلہٹ میں کھیل کے تیسرے روز اس کی باقی ماندہ 2 وکٹیں اسکور میں  51 رنز بٹورگئی ہیں،یوں اسے بنگلہ دیش کے 310 اسکور پر 7 کی سبقت ہے۔

کپتان ٹم سائوتھی نے 35 رنزبنائے۔تیج الاسلام نے 109 رنزکے عوض 4 وکٹیں لیں۔

ایک روز قبل کپتان کین ولیمسن 104 رنزبنانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *