کولمبو:کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ 2023 کمنٹری پینل کا اعلان،رمیز راجہ اچانک نکال دیئے گئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ رمیز راجہ باہر۔ایشیا کپ 2023 کمنٹری ٹیم کا اعلان ہوگیا ہے۔ٹو ڈبلیوز آگئے ہیں۔ایل پی ایل 2023 میں کمنٹری کرکے اپنے کرکٹ کمنٹیٹر کیریئر کی دوسری اننگ شروع کرنے والے رمیز راجہ سری لنکا میں جاکر بھی اس کا حصہ نہیں بن سکا۔یہی نہیں،دوسری اہم بات یہ ہے کہ پاکستان ایونٹ کا میزبان ہے لیکن براڈ کاسٹرز بھارتی ہیں۔
ایشیا کپ کا 30 اگست سے شروع ہونے والا ہے، جس میں پاکستان کا ملتان میں افتتاحی میچ کوالیفائر نیپال سے ہوگا۔ ٹیم انڈیا 2 ستمبر کو سری لنکا کے پالے کیلے میں پاکستان کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔ انٹر کانٹی نینٹل ٹورنامنٹ سے قبل آفیشل براڈکاسٹر، سٹار اسپورٹس نے ستاروں سے مزین کمنٹری پینل کا اعلان کیا ہے۔ اس لائن اپ میں کرکٹ کے کچھ بڑے نام شامل ہیں، جن میں سابق ون ڈے ورلڈ کپ چیمپئن روی شاستری، گوتم گمبھیر، ہربھجن سنگھ، اور وسیم اکرم سمیت دیگر شامل ہیں۔ اسکاٹ اسٹائرس کو غیر جانبدار تبصرہ نگاروں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔
ایشیا کپ ریکارڈز،واقعات،17 بالز کااوور،ویرات کوہلی کا ایک اعزاز
سٹار اسپورٹس نے2023 ایشیا کپ کے مبصرین کی فہرست کا اعلان کیا اس عنوان کے ساتھ: میدان میں چیمپئنز سے آن ایئر چیمپئنز تک! کرکٹ کے لیجنڈز، تجزیاتی ماہرین اور لاجواب براڈکاسٹرز کا ہمارا پینل ایکشن کو اتنا بلند کرنے کے لیے تیار ہے جیسا کہ پہلے کبھی نہیں ہوا۔
ہندوستان سے روی شاستری، گوتم گمبھیر، ہربھجن سنگھ، عرفان پٹھان، پیوش چاولہ، سنجے بنگر، سنجے منجریکر، دیپ داس گپتا، محمد کیف، آدتیہ تارے، رجت بھاٹیہ
پاکستان سے وسیم اکرم، وقار یونس، عامر سہیل، بازید خان
سری لنکا سے ماروان اٹاپٹو
غیر جانبدار۔ اینڈی فلاور (زمبابوے)، میتھیو ہیڈن (آسٹریلیا)، ڈومینک
ایشیا کپ مکمل شیڈول 2023
ایشیا کپ پاکستان اور سری لنکا میں ہائبرڈ ماڈل میں کھیلا جائے گا۔ مقابلے کے لیے چھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں بھارت، پاکستان اور نیپال جبکہ دوسرے گروپ میں افغانستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا شامل ہیں۔
ایشیا کپ 2023 کا مکمل شیڈول،ملتان سے آغاز