ماناما،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ 2023،کل کے اجلاس سے قبل ہی فیصلہ لیک،پاکستان کی آپشنز کیا۔ایشین کرکٹ کونسل اجلاس سے قبل ہی اس کے فائنل بیانیہ کا بھانڈا پھوٹ گیا،بحرین کے دارلحکومت مانا میں ایشین کرکٹ کونسل کا اہم ترین اجلاس کل 4 فروری کو ہورہا ہے۔اس کے لئے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی،ای ای او پی سی بی فیصل اور دیگر ممالک کے عہدیدار وہاں اکٹھے ہورہے ہیں۔
اصل مدعا کیا ہے
معاملہ یہ ہے کہ اس اجلاس میں ایشین کرکٹ کونسل کے حکام 2023 سے 2024 کے ایشین کرکٹ ایونٹس کلینڈر کا فیصلہ کریں گے،اس میں رواں برس پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ کا معاملہ بھی ہے۔بھارتی بورڈ پہلے ہی اعلان کرچکا ہے کہ اس کی ٹیم پاکستان نہیں آئے گی اور ایونٹ بھی پاکستان کی بجائے کہیں اور ہوگا۔باقی تمام تفصیلات پہلے شائع ہوچکی ہیں۔
ایشیا کپ 2023،کونسل ممبران پاکستان کے حامی یا مخالف،کیا فیصلہ
بحرین اجلاس پاکستان کی درخواست پر بلایا گیا ہے،اس میں پاکستان ایشیا کپ ایونٹ کی میزبانی پراصرار کرے گا،بھارت کو شرکت کا پابند بنانے کی کوشش کرے گا لیکن بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بی سی سی آئی کو بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان میں ایونٹ کھیلنے،سفرکرنے کا کوئی گرین سگنل نہیں ملا ہے۔نتیجہ میں بھارتی کرکٹ بورڈ اپنے موقف سے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹے گا۔
اب دیکھنا یہ ہوگا کہ پاکستان جوابی دھمکی کیا دیتا ہے،ورلڈکپ 2023 سے بائیکاٹ کیا پنی سابقہ دھمکی کو دہراتا اور پھر اس پر عمل بھی کرتا ہے یا نہیں۔