دبئی،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ2023،پاکستان اور بھارت کے جھگڑے پر نیا فیصلہ۔ایشیا کپ 2023 اور ورلڈکپ 2023 پر پاکستان اور بھارت کے جاری جھگڑے اور اختلافات کے حوالہ سے 2 بڑی بیٹھک ہوئی ہیں لیکن فیصلے کے لئے ایک اور ڈیڈ لائن مقرر کی جارہی ہے۔اس اسے قبل یہ اعلان کیا گیا تھا کہ 20 مارچ 2023 تک آئی سی سی کے سہہ ماہی اجلاس اور اے سی سی کی سائیڈ لائن پر حتمی معاملات طے ہوجائیں گے لیکن ایسا ممکن نہ ہوسکا۔
دبئی سے موصولہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ان مسائل کو جون کے آئی سی سی اجلاس تک موخر کیا گیا ہے۔لندن میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے موقع پر حتمی فیصلے کئے جائیں گے۔
ایشیا کپ 2023 پاکستان میں شیڈول ہے۔بھارت ستمبر میں اپنی ٹیم پاکستان بھیجے جانے پر تیار نہیں ہے اور اس کا مطالبہ ہے کہ ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر کروایاجائے۔یا پھر اس کے میچز دبئی میں ہوں۔جواب میں پاکستان نے بھی یہ پوائنٹ اٹھایا ہے کہ اگر بھارت پاکستان نہیں آتا تو اس کے فوری بعد بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کے پاکستان کے میچز نیوٹرل مقام پر کروائے جائیں اور یا پھر ورلڈکپ بھی بھارت سے باہر کروایاجائے۔نتیجہ میں یہ معاملات اب ایشیا کرکٹ کونسل کے ساتھ ساتھ آئی سی سی کو بھی لپیٹ میں لے چکے ہیں۔