لاہور،کرک اگین رپورٹ
ایشیاکپ2023،پاکستان لاہور میں کس کس کے مقابل۔ایشیا کپ 2023 میں لاہور میں 4 میچز شیڈول ہیں۔کرکٹ فینز یہ جاننا چاہتے ہیں کہ پاکستان ان 4 میں سے کتنے میچز اپنے ملک میں کھیلے گا۔اس کی کچھ تفصیلات سامنے آئی ہیں۔رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ 2023 ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان اور سری لنکا میں ہوگا۔پاکستان میں 4 اور سری لنکا میں 9 میچز ہونگے۔پاکستان میں گروپ سٹیج اور سپر 4 کا میچ بھی ہوگا۔
کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 2 میچز کھیلے گی۔گروپ سٹیج پر اس کا مقابلہ یہاں نیپال سے ہوگا۔اس کے بعد پاکستانی ٹیم سپر4 میں ایک میچ کھیلے گی اور اس کے مقابل افغانستان،بنگلہ دیش اور سری لنکا میں سے کوئی ملک ہوگا۔ان 3 ممالک میں سے ایک ملک نے پہلے مرحلہ سے ہی باہر ہوجانا ہے۔
ایشیا کپ 2023،پاکستان اور بھارت کے میچز کس تاریخ کو
ایشیا کپ 2023 کا آغاز 31 اگست سے ہوگا۔پاکستان اور بھارت کا گروپ میچ 3 ستمبر اور سپر 4 میچ10 ستمبر کو متوقع ہے۔فائنل 17 ستمبر کو کھیلاجائے گا۔