| | | | |

ایشیا کپ 2023،پاکستان اور بھارت کے میچز کس تاریخ کو

لاہور،کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ 2023،پاکستان اور بھارت کے میچز کس تاریخ کو۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ 2023 کے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری تو دے ہے لیکن سوال یہ ہے کہ پاکستان اور بھارت کے 2  یقینی میچزکب ہونگے۔

عام طور پر روایتی حریفوں کا مقابل اتوار کے روز ہوتا ہے۔انٹرنیشنل چھٹی کے باعث بے انتہا توجہ ملتی ہے لیکن اس بار 2 وینیوز ہونے کے باعث منتظمین کو اس کی سلیکشن میں مشکلات ہیں۔اعلان کے مطابق ایونٹ کا آغاز 31 اگست بروز  جمعرات سے ہوگا۔پاکستان میں 4 میچز ہیں۔باقی 9 میچز سری لنکا میں ہونگے۔اب اگر پاکستان میں روزانہ ایک میچ ہو،جیسا کہ لاہور سنٹر ہے تو یہ 4 میچز3 ستمبر کو ختم ہونگے۔

اتفاق سے 3 ستمبر اتوار کا روز بنتا ہے۔اب اس روز پاکستان اور بھارت کا میچ سری لنکا میں رکھاجاتا ہے تو یہ بھی دلچسپ بات ہوگی کہ میزبان پاکستان اس روز اپنا میچ باہر کھیل رہا ہوگا،جب اس کے اپنے ملک میں 2 ٹیمیں مدمقابل ہونگی،اگر اس روز میچ نہیں بھی رکھاجاتا تو بھی تاثر جائے گا کہ پاکستان میں غیر ملکی ٹیمیں موجود ہیں لیکن پاکستان اپنا میچ باہر کھیلنے پر مجبور ہے۔

ایشیا کپ 2023 کی آفیشل منظوری،پاکستان،سری لنکا میزبان،شیڈول تبدیل

سپر فور میں پاکستان اور بھارت کا میچ 10 ستمبر بروز اتوار ہوگا۔اسی طرح ایونٹ کا فائنل بھی 17 ستمبر اتوار کو کھیلا جائے گا لیکن پاکستان اور بھارت کا پہلا گروپ میچ کب ہوگا،دیکھنے کی بات یہ ہوگی،خیال ہے کہ اگر پی سی بی نے مخالفت نہ کی تو اتوار 3 ستمبر کو پاک بھارت مقابلہ ہوگا۔دوسری صورت میں ایشین کرکٹ کونسل کو 3 کے بعد کا کوئی دن منتخب کرنا پڑے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *