| | | | | | | | | |

ریٹائرمنٹ سے واپسی ممکن یا نہیں،ٹی 20 ورلڈکپ،عماد وسیم کا اہم بیان آگیا

کراچی،کرک اگین رپورٹ

ریٹائرمنٹ سے واپسی ممکن یا نہیں،ٹی 20 ورلڈکپ،عماد وسیم کا اہم بیان آگیا،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے آل رائونڈر عماد وسیم نے پی ایس ایل 9 کے آخری 4 میچزمیں فائنل سمیت مرد میدان کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد بڑا اعلان کردیا ہے۔انہوں نے عندیہ دیا ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں اور پاکستان کیلئے ہروقت حاضر ہیں۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا ہےکہ میں مزید 4 سے 5 سال کرکٹ کھیل سکتا ہوں۔

ٹی 20 ورلڈکپ سے عین قبل ان کا یہ بیان نہایت اہمیت کا حامل ہے۔بابر اعظم کے ساتھ پردے کے پیچھے کی مخاصمت اور پی سی بی کی سابقہ منیجمنٹ کے ساتھ اخلاتافت کی بنیاد پر وہ کچھ ماہ قبل ریٹائرمنٹ لے چکے تھے۔

اب انکی واپسی کا خیال نہایت اہمیت کا حامل ہوگا۔وہ پاکستان کرکٹ کیلئے ایک بہترین آل رائونڈر کا کردار اداکرسکتے ہیں۔

عماد وسیم نے فائنل میں 5 وکٹیں لیں اور قیمتی 27 رنزبنائے۔انہوں نے اسلام آباد کے آخری 5 میچزمیں جاندار پرفارمنس پیش کرکے دوبارہ سے شہرت پالی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *