لاہور،نئی دہلی،دبئی:کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ 2023ملتوی،بھارت 5 ملکی اور پاکستان 3 ملکی کپ کی کوشش میں۔ایشیا کپ 2023 ملتوی۔بھارت اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے پر بضد۔پاکستان کا نیوٹرل وینیو پر ایونٹ منتقل کرنے یا کسی دوسرے ملک کو میزبانی دینے سے انکار۔بھارت متبادل کے لئے 5 ملکی کپ اور پاکستان 3 ملکی کپ کی کوششیں کرنے لگا ہے۔یوں ورلڈکپ 2023 کی تیاریاں متاثر ہوسکتی ہیں۔اس سب کے باوجود ایونٹ کوبچانے کی آخری کوششیں جاری ہیں۔
پی سی بی ایشیا کپ پر ہارگیا،ورلڈ کپ پر بھی بھارت کے سامنے بے بس،اعتراف نامہ جاری
کرکٹ کی دنیا کی بڑی بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ایشیا کپ 2023 جو کہ ستمبر میں پاکستان میں شیڈول ہے،اس کے التوا کے امکانات 99 فیصد ہوگئے ہیں۔اس حوالہ سے 2 بنیادی باتیں طے ہیں۔پہلی بات یہ کہ ایشیا کپ ہائپرڈ ماڈل کے طوپر ممکن نہیں ہوگا۔بھارت اس کا اس لئے مخالف ہے کہ اگر ایسا ہوگیا تو پاکستان کو وہ موقع دے گا کہ وہ بھی جواب میں ورلڈکپ 2023 کیلئے اپنے میچز نیوٹرل مقام پر کروانے کا مطالبہ کرے۔پی سی بی نے تجویز دی تھی کہ اگر بھارت ایشیا کپ میچز پاکستان نہیں کھیلنے آتا تو اس کے میچ نیوٹرل وینیو پر ہونگے۔پاکستان باقی میچز اپنے ملک میں کروائے گا۔بھارت اس کے لئے بھی راضی نہیں ہے۔
دوسری بات یہ ہے کہ سری لنکا اور متحدہ عرب امارات نیوٹرل وینیو کے طور پر تیار ہیں کہ ایونٹ پاکستان کی میزبانی میں باہر ہو،اس کے لئے پی سی بی تیار نہیں ہے۔پاکستانی عوام کے سامنے اس کے لئے یہ ذلت آمیز لمحات ہونگے کہ اپنا ایونت باہر کروادیا۔بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے اپنی ٹیم بھیج دی۔ساتھ میں پی سی بی میزبانی سے دسبردار ہوکر دوسرے ملک کو ایونٹ دینے پر بھی تیار نہیں۔یہ بھی شکست متصور ہوگی۔
تازہ ترین کرکٹ خبروں ، میڈیا اطلاعات کے مطابق پاکستان ایشیا کپ کو ملتوی کرنے کے لئے تیار ہوگیا ہے،تاکہ سرے سے بحث ہی ختم ہو۔ایسے میں بھارت نے ورلڈکپ تیاری کے لئے 5 ملکی کپ کی تیاری شروع کردی ہے،جو اس کے ملک میں ہوگا۔
ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ نے 3 ملکی کپ کے لئے رابطے تیز کردیئے ہیں اور ستمبر میں اپنے ملک میں 3 ملکی کپ کی میزبانی کے ساتھ وہ ایشیا کپ کے متبادل کا سوچ رہا ہے۔تاکہ ورلڈکپ کی تیاری ممکن ہوسکے،اس کے لئے انٹرنیشنل ٹیموں کا شیڈول آڑے آرہا ہے۔ایک ہفتہ کی مختصر ونڈو نکالی جارہی ہے۔
کرکٹ اپ ڈیٹ میں یہ بھی ہے کہ ایشیا کپ 2023 کو بچانےکے لئے آئی سی سی بھی اہم کردار ادا کرسکتا ہے،اس کےلئےجولائی تک انتظار کرنا پڑے گا لیکن اس سے قبل سب کچھ لپیٹ دیاجائے گا۔