| | | | |

ایشیا کپ 2023،نقل وحرکت شروع،پہلی غیر ملکی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

کراچی،کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ 2023،نقل وحرکت شروع،پہلی غیر ملکی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ایشیا کپ 2023 کیلئے ٹیموں کی حرکات شروع ہوگئی ہے۔آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے۔نیپال کرکٹ ٹیم پہلی ٹیم ہے،جس نےا ڑان بھری ہے اور وہ کراچی اتر گئی ہے۔اتفاق سے ایشیا کپ 2023 کا پہلا میچ بھی یہی ٹیم پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔

نیپال اور پاکستان کی کرکٹ ٹیم 30 اگست کو پہلا میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔پاکستان اترنے کے بعد وہ کراچی میں پریکٹس کرے گی اور پریکٹس میچزکھیلے گی۔

ایشیا کپ،8 ویں ایڈیشن میں بھارت پاکستان سے ہارگیا لیکن فائنل میں سپر ڈرامہ

نیپالی ٹیم 27 اگست کو ملتان پہنچے گی اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 2 روزہ ٹریننگ کےبعد 30 اگست کو میچ کھیلے گی۔پاکستان کرکٹ ٹیم 28 اگست کو کولمبو سے ملتان پہنچے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *