ابو ظہبی۔کرک اگین رپورٹ۔ایشیا کپ 2025،افغانستان کی چھٹی،ایک میچ سے 2 ٹیمیں سپر 4 میں داخل،لائن اپ مکمل،کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کے گروپ سٹیج سے سپر 4 کی اگلی 2 ٹیموں کا فیصلہ ایک ہی میچ کے ساتھ ہوگیا۔افغانستان کی چھٹی ہوگئی۔ٹیم نے اپنے اہم ترین اور آخری میچ میں سابق چیمپئن سری لنکا کو ٹف تائم دیا لیکن پھر اسے شکست ہوئی۔سری لنکا اس جیت کے ساتھ بنگلہ دیش کو اپنے ساتھ سپر 4 لے گیا۔افغانستان باہر ہوگیا ہے۔
ابوظہبی میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔17 اوورز میں 7 وکٹ پر 114 رنز ناکافی تھے لیکن اختتامی 2 اوورز میں محمد نبی کے بنائے گئے 49 رنز،آخری اوور میں 5 چھکوں نے افغانستان کے سکور کو 8 وکٹ پر 169 رنز تک پہنچادیا۔محمد نبی نے6 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 22 بالز پر60 رنز بنائے۔راشد خان اور ابراہیم زدران نے 24،24 رنزبنائے۔سری لنکا کی جانب سے نووان تھشارا نے 18 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔
جواب میں سری لنکا نے اعتماد سے آغاز کیا،اس کے باوجود پتھم نشانکا 6 اورکامل مشرا 4 رنزبناسکے۔کوشال پریرا نے 28 رنزکئے۔وکٹ کیپر کوشال مینڈس دیوار بن گئے۔افغانس پیس اٹیک،افغان سپنرز ناکام ہوئے۔سری لنکا کو آخری 18 بالز پر 25 رنز بنانے تھے۔اس سے قبل راشد خان کا کیچ وائرل ہوا۔پھر وہ رن آئوٹ تھرو کوشش میں اچھل کر میدان میں گرے۔اوور پورا کرواکر میدان سے چلے گئے۔
سری لنکا نے ہدف 18.4 اوورز میں پورا کرکے میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا ہے۔کامینڈو مینڈس 26 اور کوشلا مینڈس 52 بالز پر 76 کے ساتھ ناٹ آئوٹ لوٹے۔افغانستان کی جانب سے بائولنگ میں کوئی بہتری نہ رہی۔
ایشیا کپ 2025 سپر 4 کی ٹیمیں
بھارت۔پاکستان۔سری لنکا اور بنگلہ دیش
