دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔ایشیا کپ 2025،پاکستانی مہم کا آغاز،عمان کیخلاف ٹاس اپ ڈیٹ۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ایشیا کپ 2025 میں آخری پاکستان کی مہم بھی شروع۔عمان کے خلاف دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ٹاس ہوگیا ہے۔
پاکستان کا یہ پہلا میچ ہے اور عمان کا بھی۔یوں پاکستان کیلئے ڈیبیو کرنے والے عمان ٹیم کمزور حریف ہے،اس لئے ون سائیڈڈ مقابلہ متوقع ہے۔
ایشیا کپ 2025،پاکستان بھارت جنگ اتوار 14 ستمبر کو،حیرت انگیز دبائو منتقل،اہم تفصیلات وپیشگوئی
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پچ پر بڑی گھاس موجود ہےجو نہایت حیرت انگیز ہے لیکن ایونٹ کا میزبان بھارت ہے اور وینیو نیوٹرل ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلی نہیں ہے۔
