دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔ایشیا کپ 2025،پاکستان کی عمان کے خلاف جیت،بائولرز کا کمال،بیٹرز بے بس۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ایشیا کپ 2025 میں پاکستانی بائولرز نے لاج رکھ لی۔عمان کے خلاف پہلا میچ 93 رنز سے جتوادیا۔پاکستانی کیمپ میں سناٹا تھا۔کپتان سلمان علی آغا خاموش اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ساقط تھے۔یہ کیا تھا۔ایشیا کپ 2025 کے پاکستان کے پہلے میچ کی پہلی اننگ کے اختتامی لمحات تھے۔پاکستانی اننگ جو کہ بیٹنگ کی تھی۔زیادہ کامیاب نہ تھی۔اب انحصار سارا بائولنگ پر آگیا تھا۔ایک انجانا خواف ضرور تھا کہ عمان کہیں 120 بالز پر 161 رنز کرہی نہ دے۔معجزے کا دن نہ ہو۔
پاکستانی فیلڈرز سپاٹ چہروں کے ساتھ فیلڈ میں اترے اور پھر عمان نے جب 160 رنزکے تعاقب میں تھوڑا کرنٹ دکھایا تو تھوڑی پریشانی ضرور ہوئی لیکن عہی نا تجربہ کاری آڑے آئی اور 41 رنز 2 وکٹ سے 49 رنز 6 وکٹ ہوا۔50 پر 7 ویں وکٹ گر گئی۔اس کے ساتھ ہی عمان کی بیٹنگ لائن چلتی بنی۔پہلے فہیم اشرف نے وکٹ لی۔پھر شاہین آفریدی نے پاکستان کو اسی سکور پر 8 ویں وکٹ دلوادی۔عمان ٹیم 16.4 اوورز میں 67 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔پاکستان نے یہ میچ 93 رنز سے جیت لیا۔پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے3 اوورز میں رنز7 دے کر2 ،صائم ایوب نے2 اوورز میں 8 رنز دے کر 2 اور فہیم اشرف نے 2 اوورز میں 6رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔شاہین نے 4 اوورز میں 20 رنز دے کر ایک وکٹ لی۔ابرار احمد نے3.4 اوورز میں 12رنز دیئے۔ایک وکٹ لی۔
پاکستانی بائولرز نے بہرحال باندھ دیا۔عامر کلیم 13 اور حماد مرزا 27 کرکے نمایاں رہے۔
اس سے قبل ایشیا کپ 2025 میں پاکستان ٹاس جیت کر من چاہا پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے کے باوجود ہمیشہ سے اپنی بیٹنگ مسئل کے شکار کے تسلسل میں دکھائی دیا۔اوپنر صائم ایوب 0 پر غلط شاٹ کھیلتے ایل بی ہوگئے۔شاہ فیصل گیند باز تھے۔اگلے لمحات میں صاحبزادہ فرحان کا 2 پر کیچ ڈراپ ہوا تو پاکستان بڑے نقصان سے بچ گیا۔ایسے میں محمد حارث کو اچانک نمبر 3 پر بھیجا گیا۔شروع میں وہ مشکل میں تھے لیکن پھر فرحان کے ساتھ مل کر سکور کو11 اوور میں 89 تک لے گئے،یہاں صاحبزادہ فرحان 29 بالز پر 29 رنزبناکر عامر کلیم کو ان کی ہی بال پر کیچ دے گئے۔اس دوران محمد حارث نے اپنی ففٹی مکمل کی۔102 کے سکور پر وہ ریورس سوئپ کھیلنے کی حماقت میں عامر کلیم کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔انہوں نے 44 بالز پر66 رنزبنائے۔3 چھکے اور 7 چوکے تھے۔اگلی ہی بال پر کپتان سلمان علی آغا صفر پر فل ٹاس گیند کو کیچ میں بدل گئے۔پاکستان یکدم 89 رنز ایک وکٹ سے 102 رنز 4 وکٹ ہوگیا۔5 واں نقصان 120 کے سکور پر حسن نواز کی شکل میں نکلا ۔وہ 9 رنزبناسکے۔
پاکستان کی اننگ کا اندازہ یہ لگالیں کہ 17 اوورز میں 5 وکٹ پر 125 رنز تھے۔فخرزمان کے ساتھ محمد نواز پچ پر موجود تھے لیکن سکور رک کر بنتا رہا۔پھر بھی 18 ویں اوور میں 15 رنزبنے اور 140 ہوگئے۔19 ویں اوور میں پاکستان صرف 8 رنزکرسکا،آخری بال پر شاہ فیصل نے محمد نواز کو کیچ کروایا،وہ10 بالز پر 19 کرسکے۔پاکستان 148 پر 6 ہوگیا۔فہیم اشرف 158 پر رنزبناکر کیچ دے گئے،4 بالز پر 8 کرسکے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم 20 اوورز میں 7وکٹ پر160 رنز بناسکی اور اس نے عمان کو جیت کیلئے صرف161 رنزکا ہدف دیا۔فخرزمان 16 بالز پر 23 کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
عمان کے عامر کلیم نے 4 اوورز میں 31 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔ شاہ فیصل نے 4 اوورز میں34 رنز کےعوض 3 وکٹیں لیں۔
