دبئی ۔کرک اگین رپورٹ ایشیا کپ 2025 شیڈول کنفرم،گروپ سیٹ،تاریخیں جاری ۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ایشیا کپ شیڈول جاری ہوگیا ہے۔
ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔
ایشیا کپ گروپ اے ۔پاکستان، بھارت، یو اے ای، عمان
گروپ بی۔سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ
پاکستان اپنا پہلا میچ 12 ستمبر کو عمان کے خلاف کھیلے گا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت 14 ستمبر کو آمنے سامنے آئیں گے، پاکستان اور بھارت ممکنہ طور پر سپر فور مرحلے میں 21 ستمبر کو ٹکرائیں گے۔
یہ اعلان ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی کی جانب سے سامنے آیا ہے۔ کہتے ہیں کہ مجھے یو اے ای میں اے سی سی مینز ایشیا کپ 2025 کی تاریخوں کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ یہ باوقار ٹورنامنٹ 9 سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ ہم کرکٹ کی شاندار نمائش کے منتظر ہیں۔
ٹورنامنٹ 9 ستمبرکو شروع ہوگا اور 14 ستمبر کو بھارت اور پاکستان کے بڑے میچ کا امکان ہے۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم مجوزہ مقام ہے۔تقریباً 19 میچز کے ساتھ 8 ٹیمیں بھارت سری لنکا، پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش، ہانگ کانگ، یو اے ای اور عمان۔
شیڈول ایشیا کپ
9 ستمبر: افغانستان بمقابلہ ہانگ کانگ
10 ستمبر: ہندوستان بمقابلہ متحدہ عرب امارات
11 ستمبر: بنگلہ دیش بمقابلہ ہانگ کانگ
12 ستمبر: پاکستان بمقابلہ متحدہ عرب امارات
13 ستمبر: بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا
14 ستمبر: بھارت بمقابلہ پاکستان
15 ستمبر: متحدہ عرب امارات بمقابلہ عمان
15 ستمبر: سری لنکا بمقابلہ ہانگ کانگ
16 ستمبر: بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان
17 ستمبر: پاکستان بمقابلہ متحدہ عرب امارات
18 ستمبر: سری لنکا بمقابلہ افغانستان
19 ستمبر: ہندوستان بمقابلہ عمان
سپر 4 مرحلہ:
20 ستمبر: B1 بمقابلہ B2
21 ستمبر: A1 بمقابلہ A2
23 ستمبر: A2 بمقابلہ B1
24 ستمبر: A1 بمقابلہ B2
25 ستمبر: A2 بمقابلہ B2
26 ستمبر: A1 بمقابلہ B1
فائنل: 28 ستمبر
