ایشیا کپ 2025 شیڈول ،گروپ،پاکستان بھارت میچز،ونینیوز،نئی تفصیلات
ایشیا کپ 2025 کے حوالے سے تین بڑی اپڈیٹ سامنے آئی ہیں۔ جوں جوں اے سی سی اجلاس اور شیڈول کے اعلان کا وقت قریب آ رہا ہے، تفصیلات بھی لیک کی جا رہی ہیں۔ نئی اپڈیٹ یہ ہے کہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ اب پانچ ستمبر سے شروع ہو سکتا ہے اور پاکستان اور بھارت کا میچ سات ستمبر کو شیڈول ہے اور دوسرا میچ 14 ستمبر کو اور اگر یہ فائنل میں پہنچے تو پھر تیسرا ان دونوں کا میچ 21 ستمبر کو ہوگا ۔جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں شریک ہیں۔ ان میں پاکستان ،بھارت سری لنکا ،بنگلہ دیش، افغانستان اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ شیڈول کے مطابق ابتدائی طور پر چھ ٹیموں کو دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گروپ اے میں پاکستان بھارت اور متحدہ عرب امارات۔
ا گروپ بی میں سری لنکا، افغانستان اور بنگلہ دیش شامل ہیں ۔
ایشن کرکٹ کونسل نے بھی بھارتی حکام کو تحریری خط جاری کیا ہے۔ مزید تفصیلات کی ہیں۔ براڈ کاسٹرز میں بھی تشویش ہے کہ فوری شیڈول جاری کیا جائے تاکہ ایونٹ کی تیاری اور اس کی تشہیر سے جو آمدنی متوقع ہے وہ حاصل کی جا سکے۔ اس سلسلے میں اب پیش رفت تیز ہو گئی ہے۔ ایونٹ متحدہ عرب امارات کے تین مقامات شارجہ ،ابو ظہبی اور اور دبئی میں کھیلے جائیں گے ۔
پاکستان اور بھارت کبھی بھی ایشیا کپ کا فائنل نہیں کھیلے۔ یہ ایک ناقابل یقین بات ہے اور یہ اس لیے بھی عجیب بات ہے کہ ہسٹری میں ڈیڑھ درجن سے زائد بار ہونے والا ایونٹ پاکستان اور بھارت کے فائنل تک نہیں پہنچا۔ تو کرکٹ فینز توقع رکھتے ہیں اس بار مسلسل تین اتوار پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے ۔