رپورٹ۔عمران عثمانی۔ایشیا کپ 2025 شیڈول،پاک بھارت میچزکی تاریخیں سیٹ،اجلاس طلب،تاریخ جاری۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے۔ایشیا کپ 2025 پر بڑی بریکنگ نیوز۔اجلاس طلب۔میزبان ملک فائنل۔شیڈول سیٹ۔شیڈول کی تاریخ بھی جاری۔پاکستان بمقابلہ بھارت کے 2 میچز کی تاریخیں بھی لیک ہوگئی ہیں۔فائنل میچ کی تاریخ بھی سامنے ہے۔یہ سب کچھ ہورہا ہے۔سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں۔کرک اگین مسلسل اس حوالہ سے آپ کو آگاہ کررہا ہے۔یہ سٹوری بھی اسی سلسلہ کا پیش خیمہ ہے۔اب ایک ہفتہ یا 10 روز کا انتظار باقی ہے۔
منصوبہ بندی کے مطابق خیال ہے کہ ایشیاکپ ستمبر کے دوسرے ہفتے میں شروع ہوگا۔ یہ ٹورنامنٹ ٹی 20 فارمیٹ میں ہوگا۔ایونٹ 10 ستمبر کو شروع ہونے کا امکان ہے۔ بھارت اور پاکستان کے ساتھ افغانستان، سری لنکا، بنگلہ دیش اور متحدہ عرب امارات شامل ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کے لیے کچھ قسم کی پروموشنل سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں۔
شیڈول میں مجموعی طور پر پاکستان بمقابلہ بھارت گروپ میچ 14 ستمبر کو کروائے جانے کی تجویز ہے۔دوسرے مرحلہ میں پاکستان بمقابلہ بھارت ایشیا کپ 2025 میچ 21 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔فائنل 28 ستمبر کو کھیلاجائے گا۔اشارے مل رہے ہیں کہ باضابطہ فیصلہ اگلے ہفتے لیا جا سکتا ہے۔ مزید یہ کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) چھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ کا شیڈول جولائی کے پہلے ہفتے میں جاری کرنے کے لیے پرامید ہے،۔اس سے قبل ہنگامی اجلاس شیڈول ہے۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ 5 سے 8 جولائی کے درمیان تفصیلات سامنے ہونگی۔
ایشیا کپ 2025 مکمل یو اے ای میں یا آدھا،ممکنہ شیڈول بھی آگیا
متحدہ عرب امارات ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لیے بدستور سب سے آگے ہے، ہائبرڈ فارمیٹ میں منعقد کرنے کے بارے میں بھی کچھ بحث ہے۔ بھارت اس بار نامزد میزبان ہے، اے سی سی نے پہلے فیصلہ کیا تھا کہ جب ایشیا کپ کی میزبانی کرنے کی بھارت یا پاکستان کی باری ہوگی تو ٹورنامنٹ کا انعقاد غیر جانبدار مقام پر کیا جائے گا۔