دبئیئ۔کرک اگین رپورٹ۔ایشیا کپ سپر4 شروع ہوتے ہی پہلا بڑا اپ سیٹ۔بنگلہ دیش نے دفاعی ٹین 20 ایشیا کپ چیمپئن کو 4وکٹ سے ہراکر نئی روح پھونک دی۔پاکستان کو روڈ میپ دے دیا۔سری لنکن کو رلادیا اور کرکٹ فینز کو پرجوش کردیا ہے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے کھلایا اور باندھ دیا،دفاعی ایشیا کپ ٹی 20 چیپمئن سری لنکا کی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 168 رنزبناسکی۔دشان شناکا 64 اور کوشال مینڈس نے 34 رنز بنائے۔مستفیض الرحمان نے 20 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔
جواب میں بنگلہ دیش کا آغاز اچھا نہ تھا،پہلی وکٹتنزید حسن کی 1 پر گری جو صفر پر کلین بولڈ ہوئے لیکن اس کے بعد کپتان لٹند داس اور سیف حسن نے سکور6.3 اوورز میں 60 تک پہنچادیا،یہاں لتن داس 23 رنزبناکر آئوٹ ہوئے لیکن سری لنکن بائولرز اس کا فائدہ نہ اٹھاسکے اور توحید نے سیف کے ساتھ مل کر سکور 114 تک کردیا،سب سے بڑی بات رن اوسط اچھی رکھی۔سیف حسن 45 بالز پر61 کرسکے اور4 چھکے اور 2 چوکے لگاگئے۔شمین حسین نے جوائن کیا لیکن اسکور 145 تک گیا،سارا سکور توحید کررہے تھے۔
بنگلہ دیش کو آخری 3 اوورز میں 24 رنزدرکار تھے اور 7 وکٹیں باقی تھیں۔10 رنز سے دوری پر سری لنکا کو ایک کامیبابی ملی،جب توحید ہردوئی 58 رنزبناکر ایل بی ہوئے لیکن بنگلہ دیش جیت کے پاس تھا۔168 پر جب سکور لیول ہوا تو جاکر علی بولڈ ہوگئے۔اسی پر مہدی حسن بھی آئوٹ ہوئے۔2 بالز پر ایک رن درکار تھا۔سری لنکا نے آخری اوور میں 5 رنزکا مزا خوب لیا۔ایک بال قبل پھر وہی ہوا۔بنگلہ دیش نے ہدف 19.5 اوورز میں 6وکٹ پر مکمل کرکے اپ سیٹ جیت4 وکٹوں سے نام کی۔توحید بالز پر رنز کے ساتھ ناقابل شکست لوٹے۔ہاسا رنگا 22 رنز دے کر 2 وکٹ کے ساتھ نمایاں بائولر تھے۔
