ابو ظہبی۔کرک اگین رپورٹ۔ایشیا کپ،بنگلہ دیش کا بھی فاتحانہ آغاز،ہانگ کانگ کو دوسری شکست۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ
ایشیا کپ 2025 کے ایک میچ میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے ہانگ کانگ کو اطمینان کے ساتھ۔ 7 وکٹوں سے شکست دی۔ ایک رات قبل اس کے کپتان کہہ رہے تھے کہ جیت بھی اہم ہے لیکن نیٹ رن ریٹ بھی اچھا کرنا ہے، وہ یہ بھی چاہ رہے تھے کہ جیت پہلے ہو تاکہ نیٹ رن ریٹ تک بات ہی نہ جائے، بہرحال 144 ان کی ٹیم نے 17.4 اوورز میں پورا کیا۔بنگلہ دیش کی جانب سے بیٹنگ کرنے والے کپتان لٹن داس تھے اور ان کے ساتھ توحید ہارڈے تھے۔آخر میں لٹنن داس 59 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔توحید 35 پر ناٹ آئوٹ رہے۔ اس سے قبل پرویز حسین 19 تنزید حسن 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر ہانگ کانگ کوبیٹنگ کی دعوت دے دی۔ عام طور پر متحدہ عرب امارات میں ٹاس جیتنے والے ٹیم پہلے بولنگ کرتی ہے۔ یہ ایک حیرت انگیز فیصلہ تھا ۔ہانگ کانگ نے اس کا بہت فائدہ اٹھایا اور پہلے میچ کی نسبت اس میچ میں جم کر بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 143رنز بنائے۔ان کی جانب سے نزاکت خان نے 42 رنز ، کپتان یاسر مرتضیٰ نے 28 رنز کیے۔ اوپنر ذیشان علی بھی 30 رنز کر گئے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے
تسکین احمد نے دو ،تنظیم حسن نے دو اور رشاد حسین نے بھی دو کھلاڑی آؤٹ کئے۔
