کرک اگین اسپیشل رپورٹ
ایشیا کپ،پاکستان میں ممکنہ میچزکی تفصیل،اظہر علی سے کیسی امیدیں،حسن علی کے نئے کام ۔ایشیا کپ 2023 کے ان4 میچز جن کے پاکستان میں کروانے کا ماڈل پی سی بی نے ایشین کرکٹ کونسل کو دیا ہے،ان کا کچھ شیڈول سامنے آیا ہے۔معروف کرکٹ صحافی فرید خان کے مطابق ،جنہوں نے سوشل میڈیا ٹوئٹر،اپنے یوٹیوب چینل پر انکشاف کیا ہے اور بتایا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ لاہور میں ایشیا کپ 2023 کے میچزشیڈول کرنا چاہتا ہے۔
پہلا میچ،پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ
دوسرا میچ سری لنکا بمقابلہ افغانستان
تیسرا میچ،بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان
چوتھا میچ،سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش
اس کے بعد ایشیا کپ 2023 کے باقی میچز نیوٹرل وینیو پر ہونگے جو سری لنکا یا عرب امارات ہوسکتا ہے۔
ادھر کارڈف میں انگلش کائونٹی میچ کے دوسرے روز واروکشائر کےبنائے گئے پہلی اننگ کے 109 رنزکے جواب میں گلیمورگن 258 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔ مارنس لبوشین 42 رنزکی اننگ کھیل سکے۔جواب میں واروکشائر کے 2 کھلاڑی جلد آئوٹ ہوگئے۔اب اظہر علی 16 رنزبناکر اپنی ٹیم کو خسارے میں نکالنے کی کوشش میں تھے۔وہ پہلی اننگ میں 18 رنزبناسکے تھے۔
تمام مقدمات میں ضمانت منظوری،عمران خان کو گرفتار نہ کرنے کا حکم
ٓٓئی پی ایل 2023 کے اہم ترین میچ میں گجرات ٹائٹنز نے ممبئی انڈینز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا اعلان کیا ہے اور یہ دوسرے مرحلہ کیلئے اہم ترین میچ ہے۔
پاکستانی آل رائونڈر حسن علی ان دنوں انگلینڈ میں کائونٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔گزشتہ روز بھی انہوں نے 2 وکٹیں لیں۔ان کی فرنچائز نے ان کی ایک تصویر شیئر کی ہے ،جس میں وہ جلیبیاں بنارہے ہیں اور لکھا گیا ہے کہ حسن علی کسی بھی وقت کچھ بھی کرسکتے ہیں۔