کولمبو،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ فائنل میں سری لنکا کی یکطرفہ شکست کی باز گشت سری لنکن پارلیمنٹ میں سنی گئی ہے۔رکن سری لنکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ اتوار کے فائنل میں ہر ایکا چھے مقابلے کی توقع کررہا تھا لیکن سری لنکا نے ایشیا کپ ٹرافی پلیٹ میں رکھ کر بھارت کو پیش کی ہے۔
ساماجی جنا بالا ویگایا کی رکن پارلیمنٹ ٹیسااتانائیکے نے کہا ہے کہ اس بات کی تو تحقیق ہونی چایئے کہ یہ شکست کیوں ہوئی اور ایسے ہی کیوں ہوئی۔یہ تبصرہ اس وقت سامنے آیا جب سری لنکن صحافی نے سوال کیا کہ کیا یہ سب کچھ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے تحفہ کیلئے تو سٹیج نہیں ہوا،اس لئے کہ 17 ستمبر کو ان کی سالگرہ تھی۔
اٹانائیکے نے جواب میں کہا ہے کہ میں شکست کو بیان نہیں کرنا چاہتا،اس سے ہمیں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ شکنی ہوگی لیکن اس بات کے تعین کیلئے ضرور تحقیقات ضروری ہیں کہ آیا اس شکست میں سیاست تو ملوث نہیں ہے۔
روہت شرما،ویرات کوہلی اور پانڈیا آسٹریلیا سیریز سے باہر
پھر پوچھا گیا کہ کیا وزارت کھیل کو تحقیقات سونپی جانی چاہئے ،اس پر رکن پارلینٹ نےا س کے بےا ختیار ہونے اور بہت کچھ ہونے کی بات کی ہے۔سری لنکا کے 2011 ورلڈکپ فائنل میں بھارت کی شکست پر راناٹنگا سمیت کئی اہم افراد نے ایسے ہی الزامات لگائے تھے۔
اتوار کو ایشیا کپ فائنل میں سری لنکا 16 ویں اوور میں ففٹی اسکور پر ڈھیر ہوا۔بھارت نے 6 سے بھی کم اوورز میں 51 اسکور بناکر میچ اور ٹائٹل دس وکٹ سے اپنے نام کیا تھا۔
سوشل میڈیا پر اس شکست و فتح کو صارفین نے فکسنگ کا ٹائٹل دیا تھا۔
ذکا اشرف کی کرسی گئی،کولمبوکسینوواقعہ پر خاموشی،ورلڈکپ اسکواڈ میں تبدیلی کی کوشش،سنگین انکشافات