کرک اگین خصوصی رپورٹ۔ایشیا کپ،بابر اعظم،رضوان کے حوالہ سے اہم اپ ڈیٹ،کپتان کیخلاف مہم شروع،کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان ون ڈے تیم کے کپتان محمد رضوان کے خلاف اعلیٰ سطح پر بھرپور کارروائی شروع ہوگئی ہے۔ویسٹ انڈیز میں پاکستان کی ون ڈے ٹیم کی سیریز میں 1-2 کی شکست کے بعد یہ ماحول بنایا جارہا ہے۔مقصد ایک ہے کہ مستقبل میں ون ڈے کپتانی سلمان علی آغا کو دینا ہے۔
باوثوق ذرائع کے مطابق محمد رضوان کے خلاف کارروائی میں تیزی ہے۔یہ اس لئے بھی اہم نکتہ ہے کہ ایشیا کپ ٹی 20 قریب ہے۔اس سے قبل 3 ملکی کپ ہے،اس کا کلائمکس ورلڈ ٹی 20 کپ 2026 ہے۔2 ایونٹ بہت ہی قریب اور میگا ایونٹ قریب ہے۔ایسے ایونٹس میں ان پلیئرز کی اہمیت اور سلیکشن ایسے ایشوز ہیں جس کی بات ہوتی لیکن نہیں۔الٹا گیم آن کردی گئی ہے۔
ایشیا کپ 2025،بھارتی سکواڈ فائنل،شبمان گل اور بمراہ کیلئے بڑا سرپرائز
سوال کیا ون ڈے پرفارمنس ٹی 20 سلیکشن کا جواز بن سکتی
جواب ہرگز نہیں۔کم سے کم دنیا بھر میں نہیں لیکن پاکستان جیسے ملک میں سب ممکن ہے۔اس کی وجہ ہے۔ہر شاخ پر قبضہ ہے۔کوئی بھی فیصلہ ممکن ہے۔
محمد حفیظ جو کچھ بول رہے ہیں،پی سی بی چیئرمین کے خلاف لیکن ساتھ میں کچھ اور۔یہ سچ ہے یا ایجنڈا
