دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔ایشیا کپ،بھارت فائنل میں،بنگلہ دیش کو شکست،سری لنکا باہر،پاکستان میچ سیمی فائنل بن گیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ بنگلہ دیش بھارت کے خلاف میچ بناکر ہارگیا۔یوں ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔اس نتیجہ کے ساتھ سری لنکا بھی باہر ہوگیا ہے اور پاکستان اور بنگلہ دیش کا جمعرات 25 ستمبر 2025 کا سپر 4 کا آخری میچ سیمی فائنل بن گیا ہے۔
بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور ابتدا میں اگرچہ اس کی گرفت کم تھی لیکن آخری 8 اوورز میں اس نے صرف54 رنز دے کر بھارت کو 6 وکٹ پر 168 رنز تک محدود رکھا اور میچ میں اپنی طاقت دکھائی۔بھارت جو ایک موقع پر114 رنز 4 وکٹ 12 اوورز میں تھا ۔وہ اگلے 8 اوورز میںصرف 54 رنز کرسکا۔بھارت کیلئے ایک بار پھر ابھیشک شرما نے بڑی اننگ کھیلی اور37 بالز پر 75 رنزبناکر گئے۔شبمان گل29،سوریا کمار 5 کرسکے۔ہاردک پانڈیا نے38 رنز کی اننگ کھیلی۔بنگلہ دیش کے رشاد حسین نے 27 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے جواب میں سٹنڈ لیاْ۔وقفہ وقفہ سے گرنے والی وکٹوں سے وہ جم نہ سکے۔اکیلے سیف حسن 48 بالز پر67 رنزکے ساتھ لڑتے دکھائی دیئے۔پرویز حسین نے 21 کئے۔،باقی کوئی کھلاڑی جم کر نہ کھیلا،ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 19.3 اوورز میں 127 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔یوں بھارت 41 رنز سے جیت گیا۔
بھارت کے کلدیپ یادیو نے 18 رنز دے کر 3 اور چکرورتھی نے 29 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔
بنگلہ دیش نے بھارت کے خلاف اپنے کپتان لٹن داس،اہم پیسر مستفیض الرحمان کو آرام دیا۔2 اور کھلاڑی بھی نہیں کھلائے،جیسے انہیں یقین ہو کہ یہ انرجی پاکستان کو شکست دینے کیلئے بچانی ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے 2،2 میچز کے بعد 2،2 پوائنٹس ہیں اور ان میں سے جو جیتے گا،4 پوائنٹس کے ساتھ اتوار 28 ستمبر کو فائنل میچ بھارت کے خلاف کھیلے گا۔جمعہ 26 ستمبر کا سری لنکا اور بھارت کا میچ رسمی کارروائی بن گیا۔
