لاہور۔کرک اگین رپورٹ ۔ایشیا کپ،پاکستان سکواڈ کا اعلان،بابر اور رضوان باہرپہلے ایک پیغام بھی دیا گیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ یو اے ای ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز اور ایشیا کپ کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان.پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی ٹرائی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں ہو گی۔
ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک ابو ظہبی اور دبئی میں منعقد ہو گی۔۔سلمان علی آغا 17 رکنی سکواڈ کے کپتان برقرار۔
فخر زمان، شاہین شاہ، حارث رؤف سکواڈ میں شامل۔صائم ایوب، خُوشدل شاہ، حسین طلعت بھی سکواڈ کا حصہ۔محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث بھی شامل۔ابرار احمد، فہیم اشرف، حسن علی اور حسن نواز ٹیم کا حصہ۔صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا اور سفیان مقیم بھی سکواڈ میں شامل۔
ایشیا کپ،بھارت کے جواب میں پاکستان کا بھی پہلا بائیکاٹ،بڑا دھماکا کردیا
پاکستانی ٹیم کا اعلان عاقب جاوید اور مائیک ہیسن نے کیا۔دونوں نے بابر اور رضوان کیلئے ٹی 20 کرکٹ پر ریڈ لائن لگادی ہے۔یوں دونوں ایشیا کپ کے ساتھ ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں۔
دونوں نے پریس کانفرس میں صحافیوں کے سوالات کے بھی جوابات دیئے ہیں۔دونوں نے ایک بات کلیئر نہیں کی کہ کیا وہ مستقل باہر ہیں یا حال میں۔عاقب جاوید کہتے ہیں کہ بابر اور رضوان نے حال ہی میں ون ڈے کرکٹ کھیلی ہے لیکن اب اس بنیاد پر باہر نہیں کیئے گئے۔جو بھی کھیل رہا ہے،ان کیلئے مواقع ہیں۔
ایشیا کپ،بابر اعظم،رضوان کے حوالہ سے اہم اپ ڈیٹ،کپتان کیخلاف مہم شروع
کرک اگین کے مطابق بابر اور رضوان کو اس سے قبل پیغام دیا گیا لیکن وہ شاید مشکل تھا۔،دونوں کو علم تھا کہ نہیں سلیکٹ ہونگے لیکن پی سی بی اور ان پریس کانفرنس کرنے والوں کو ایک خوف ہے کہ پاکستان اگر ایشیا کپ ہارا تو پھر ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہوگا۔
