| | | |

ایشیا کپ،بارش نے ایک بار پھر بھارت کے کڑاکے نکال دیئے،ڈک ورتھ پر جیت،سپر4کا ٹکٹ

 

 

کینڈی،کرک اگین رپورٹ

 

ایشیا کپ،بارش نے ایک بار پھر بھارت کے کڑاکے نکال دیئے،ڈک ورتھ پر جیت،سپر4کا ٹکٹ۔ایشیا کپ میچ گروپ سٹیج پر بھارت کا دوسرا میچ بھی بری طرح بارش سے متاثر ہواہے۔پالی کیلے میں نیپال ٹیم کے خلاف روہت شرما الیون نے آخر کار دن بھر کی محنت اور انتظار کے بعد دس   وکٹوں کی جیت نام کی ہے۔یوں گروپ اے سے پاکستان نمبر ون اور بھارت نمبر  ٹیم کے طور پر سپر فور میں  پہنچے ہیں۔

پالی کیلے میں آج بھارت نے ٹاس جیتا،پہلے بائولنگ کی۔بھارتی ٹیم کے بائولرز کو اس وقت شدید مشکلات پیش آئیں،جب اس کے فیلڈرز نے  نےمتعدد میچز ڈراپ کردیئے۔نیپالی ٹیم49 ویں اوور تک کھیل گئی اور 23 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔آصف شیخ نے 58 اور سمپل کامی نے 48 رنزبنائے۔بھارت کی   جانب سے محمد سراج اور رویندرا جدیجا نے 3،3 وکٹیں لیں۔

بھارتی ٹیم نیپال کے خلاف مذاق بن گئی،کپتان برہم،بائولر کو سبق

جواب میں بھارت نے ابھی اننگ ہی شروع کی تھی کہ اس بار تیز بارش ہوگئی۔کھیل کافی تاخیر سے شروع ہوا تو بھارت کو  ڈک ورتھ لوئس پر 23 اوورز میں جیت کیلئے 145 رنزکا ہدف ملا،بارش سے قبل روہت شرما مشکلات میں تھے،بعد میں سیٹ ہوگئے۔روہت شرما74  اور شبمان گل  نے67 رنز کے ساتھ سنچری شراکت بنائی۔بھارت دس وکٹ سے کامیاب ہوگیا۔

بھارت نے ہدف  ویں21 اوور  میں بغیر کسی وکٹ کئ مکمل کیا۔یوں اس نے پاکستان کی طرح  پوائنٹس بنائے لیکن پاکستان گروپ  اور بھارت گروپ  کے حساب سے سپر میں گیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *