دوحا۔کرک اگین رپورٹ۔ایشیا کپ رائزنگ سٹار،بڑا ڈرامہ،بھارت اے باہر،بنگلہ دیش فائنل میں پہنچ گیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ ایشیا کپ رائزنگ سٹار 2025 میں بھارت ناکوں چنے چبانے پر مجبور۔فائنل سے باہر ہوگیا۔
دوحا میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش نے پہلے کھیل کر 6 وکٹ پر 194 رنزبنائے۔حبیب الرحمان نے 65 رنزکی اننگ کھیلی۔
جواب میں بھارت اے نے اننگ شروع کی تو مشکلات رہیں۔آخری اوور میں اسے 17 رنز درکار تھے۔آخری بال پر 4 رنز لیکن بیٹر صرف سنگل جتنی شاٹ کھیل سکا،دوسرے رن کیلئے دوڑا تو تھرو وکٹ کیپر کے پاس آگئی،جس نے رن آئوٹ کرنے کیلئے بال وکٹوں کو ماری لیکن وہ قریب سے گزر گئی،جس کے بعد بھارتی بیٹرز نے اوور تھرو کا رن لیا۔اگر بنگلہ دیشی وکٹ کیپر دوسرے رن پر ناٹ آئوٹ نہیں کرتے تو بھارتی تیسرا رن نہیں لے سکتے تھے اور یوں بنگلہ دیش 1 رن سے جیت جاتا لیکن تیسرے رن کی وجہ سے میچ ٹائی ہوا اور سپر اوور میں چلاگیا۔بھارت نے بھی 6 وکٹ پر 194 رنزبنائے۔
ایشیا کپ رائزنگ سٹار سپر اوور
بھارت کی پہلے بیٹنگ تھی۔پہلی بار پر بنگلہ دیشی بائولر نے وکٹ لے لی۔اگلی بار پر دوسری وکٹ لے لی۔یوں بھارت اے سپر اوور میں صفر پر آئوٹ ہوگیا۔جواب میں بنگلہ دیش نے بھی پہلی وکٹ صفر پر گنوادی۔سنسنی خیزی عروج پر رہی۔اگلی بال وائیڈ قرار پائی اور یوں بنگلہ دیش جیت گیا۔
یوں بنگلہ دیش نے 1 رن کا ہدف اوورز میں پورا کرکے بھارت کو ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا،جہاں اس کا مقابلہ پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔دوسرا سیمی فائنل تھوڑی دیر بعد ہوگا۔
