دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔ایشیا کپ سپر 4 کا غیر اہم میچ بڑا شو،بھارت کیلئے اپ سیٹ،سری لنکا نے ٹائی کردیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ایشیا کپ 2025 کا بڑا اپ سیٹ۔فائنل سے باہر ٹیم سری لنکا نے نمبر ایک ٹیم بھارت کو اپ سیٹ کرکےاس کا اعتماد پارہ پارہ کردیا۔بھارت میں صف ماتم۔اتوار کو پاکستان سے ایشیا کپ فائنل کی شکست کا خوف سوار ہوگیا ہے۔میچ ٹائی ہوگیا اور سپر اوور میں چلاگیا جو بھارت کی شکست کے مترادف ہے۔
جمعہ کو سبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشیا کپ سپر فور کے آخری میچ میں بھارت نے سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کی اور بڑا سکور 5 وکٹ پر 202 کیا۔ابھیشک شرما نے ایک اور ففٹی بنائی۔31 بالز پر 61 کرگئے۔تلک ورما نے 34 بالز پر 49 اورسنجو سامسن نے 23 بالز پر 3 رنزکی اننگ کھیلی۔
جواب میں سری لنکا کے اوپنر کوشال مینڈس صفر پر گئے۔پھر بھی آئی لینڈرز کو فرق نہ پڑا۔پتھم نشانکا کا ساتھ دینےکوشال پریرا آئے اور دونوں نے سے ون سائیڈڈ گیم کردی۔حیرت انگیز طور پر 11.4 اوورز میں 134 رنزکی شراکت بنادی۔سری لنکا 12.2 اوورز میں 2 وکٹ پر 134 تھا ۔کوشال پریرا 32 بالز پر 58 رنزکر کے تلک ورما کی بال پر سٹمپ ہوگئے۔تھوڑی دیر بعد کپتان اسالنکا بھی 5 کرکے گئے تو سری لنکا کا سکور3 وکٹ پر 157 تھا۔
سری لنکا کو آخری 24 بالز پر 42 رنزبنانے تھے اور پتھم نشانکا 94 رنزکے ساتھ امید بنے تھے۔3 رنز کے اضافے سے کامینڈو مینڈس 3 رنزبناجر ارشدیپ سنگھ کی بال پر کیچ ہوگئے۔اسی اوور کے آخر میں پتھم نشانکا نے چھکا لگا کر سنچری مکمل کی۔12 بالز پر اب 23 رنز درکار تھے۔ارشدیب سنگھ نے پہلی5 بالز ٹائٹ کیں۔آخری بال پر چوکا لگنے سے بیلنس ہوا۔اب سری لنکا کو 6 بالز پر 12 رنزبنانے تھے۔ہارٹش رانا کی پہلی ہی بال پر سنچری میکر پتھم نشانکا 107 رنزبناکر کیچ ہوگئے۔58 بالز پر 107 رنز کی اننگ میں6 چھکے اور 7 چوکے تھے۔یہ بڑا نقصان تھا۔نتیجہ میں نئے بیٹرز کیلئے مشکلا ہوگئیں۔اب 3 بالز پر 9 رنز اور 2 بالز پر 7 رنزباقی تھے۔5 ویں بال پر داشن سناکا کے چوکے نے سکور 200 کردیا۔آخری بال پر 3 رنز باقی تھے۔آخری گیند پر 2 رنز بنے اور میچ ٹائی ہوابھارت نے 2 بار مس فیلڈ کی ۔سری لنکا تیسرا عن نہ بناسکا۔یوں 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 202 رنزکا مطلب تھا کہ سپر اوور۔
