پالی کیلے،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ،آج بھارت اور نیپال کا مقابلہ،موسم کی اپ ڈیٹ، کس کیلئے خطرہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایشیا کپ میں آج گروپ اے کا آخری میچ ہے۔پالی کیلے میں شیڈول میچ اسی مقام پر ہے،جہاں ہفتہ کو پاکستان اور بھارت کا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔آج پیر 4 ستمبر کو ایک بار پھر بارش کی پیش گوئی ہے۔میچ مکمل نہ ہوسکا تو پاکستان کے ساتھ بھارت سپر 4 میں جائے گا۔بھارت ہارا تو ایونٹ سے باہر ہوجائے گا۔کرکٹ تاریخ کا یہ بڑا اپ سیٹ ہوگا۔بھارت جیت کر سپر فور میں جائےگا۔
بھارتی ٹیم اپنے ٹاپ آرڈر کی بہتر پریکٹس کی خواہش مند ہوگی۔ساتھ میں جسپریت بمرا کی فٹنس بھی دیکھی جائے گی۔ویرات کوہلی کو ایک سنچری درکار ہوگی۔ایک روزہ کرکٹ میں 13 ہزار رنزکےلئے 98 اسکور کی دوری پر ہیں۔
کینڈی سے رپورٹ کے مطابق دوپہر 3 اور شام 5 بجے 73 سے 78 فیصد بارش کے امکانات ہیں۔پھر 7 بجے اور پھر 9 بجے 59 فیصد امکانات ہونگے۔یوں میچ بارش سے متاثر ہوسکتا ہے۔
ایشیا کپ،سپر 4 کیلئے افغانستان کو کتنے مارجن کی جیت درکار،پھر کون باہر ہوگا
بھارت کیلئے ایک خطرہ یوں ہوسکتا ہے کہ میچ بارش سے ایسا متاثر ہو کہ ڈک ورتھ پر نیپال کے پاس جیتنے کا موقع آجائے۔کم اوورز اور کم اسکور کی ماردھاڑ میں ایک برا دن اچھی ٹیموں کے 14 طبق روشن کردیتا ہے۔