| | | |

ایشیا کپ،سپر 4 کیلئے افغانستان کو کتنے مارجن کی جیت درکار،پھر کون باہر ہوگا

لاہور،کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ،سپر 4 کیلئے افغانستان کو کتنے مارجن کی جیت درکار،پھر کون باہر ہوگا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایشیا کپ گروپ بی  میں صورتحال دلچسپ ہوگئی ہے۔خطرات سے دوچار بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف نہایت غیر متوقع انداز میں  بڑا اسکور بنادیا،ساتھ میں 89 رنزکے بھاری مارجن کی جیت نام کرلی،اس سے اس نے سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے پہلے میچ میں 164 پر ڈھیر ہوکر نیٹ رن ریٹ کی خرابی کا مداوا بھی کردیا ہے۔ساتھ میں سپعر 4 کی ٹکٹ بھی کٹوالی ہے۔اب افغان کرکٹ فینز خاص کر اور کرکٹ کے دیگر فینز یہ سمجھنا چاہیں گے کیا افغانستان کے پاس ایشیا کپ 23 کے سپر 4 میں جانے کے کوئی چانسز باقی بچے ہیں یا نہیں۔

بنگلہ دیش نے کچومر نکال دیا،افغانستان کھلاڑی نے خود کو وکٹ سے دے مارا

پہلی بات یہ ہے کہ اس وقت تک سری لنکا ایک میچ کھیل کرناقابل شکست ہے۔بنگلہ دیش کے 2 میچزہوچکے،اب کوئی میچ نہیں ہے،اس کے 2 پوائنٹس ہیں۔گزشتہ سال بنگلہ دیش کو باہر کرنے والی افغانستان ٹیم اس بار فارمیٹ کی تبدیلی کے ساتھ گہرے جھٹکوں میں ہے۔اس کا ایک میچ باقی ہے جو 5 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

اس میچ میں سری لنکا جیتا تو وہ ٹاپ ون کے طور پر سپر 4 میں جائے گا،اگر افغانستان جیتا تو کیا ہوگا؟اس لئے کہ اس صورت میں سری لنکا،بنگلہ دیش،افغانستان کے پوائنٹس 2،2 ہوجائیں گے،فیصلہ نیٹ رن ریٹ پر ہوگا۔ افغانستان کے لئے غیر اطمینان بخش بات یہ ہے کہ چاہے پوائنٹس برابر ہوجائیں،وہ بنگلہ دیش کا کچھ نہیں بگاڑسکیں گے،اب ان کانٹا سری لنکا سے پڑے گا۔ابھی سری لنکا نیٹ رن ریٹ میں بہتر ہے۔اس طرح افغانستان کو سری لنکا کو ایسے شکست دینی ہوگی کہ اس کا نیٹ رن ریٹے بہتر ہوجائے۔اس کے لئے نیٹ رن ریٹ فارمولہ کے تحت یہ کہانی بنتی ہے ۔

بنگلہ دیش نے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ افغانستان کو کوالیفائی کرنے کے لیےسری لنکا کو تقریباً 70 رنز سے ہرانا ہوگا ،بعد میں بیٹنگ کی صورت میں مطلوبہ ہدف جو بھی ہوا،وہ اسے  تقریباً 36 اوورز میں  پورا کرنا ہوگا۔

اس جنگ کا فائدہ یہ ہوا کہ بنگلہ دیش کی سیٹ قریب کنفرم ہوگئی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *