ممبئی۔کرک اگین رپورٹ۔ایشیا کپ ٹرافی معاملہ،کوئی تقریب نہیں،بھارت آئی سی سی جارہا،بی سی سی آئی ذرائع۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ پاکستان اور بھارت میں ایشیا کپ ٹرافی پر آنکھ مچولی جاری ہے۔بی سی سی آئی نے ایک بار پھر ٹرافی واپس مانگی ہے لیکن ایشین کرکٹ کونسل کے صدر پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ دبئی آکر ٹرافی لے لیں،اس حوالہ سے میڈیا میں دبئی میں ٹرافی تقریب کی مجوزہ تاریخ بھی دے دی گئی ہے۔
ادھر بی سی سی آئی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس سے قبل ایک بار پھر کیس سیٹ کیا ہے اور اب 4 سے 7 نومبر کو دبئی میں ہونے والی میٹنگ میں یہ کیس جاسکتا ہے۔بھارتی میڈیا نے کسی تقریب کے ہونے کو مسترد کیا ہے۔
بی سی سی آئی پلاننگ کے تحت معاملہ آگے بڑھارہا ہے۔پہلے بھی نیوز بریک کی تھی کہ اس نے ایک پالن سیٹ کررکھا ہے۔
کرک اگین کے مطابق آئی سی سی اجلاس کے اختتام سے پہلے آئی سی سی کے ایک ممبر کو لاکر معاملہ حل کیا جائے گا۔
