دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔ایشیا کپ ٹرافی اگلے گنتی کے گھنٹوں میں بھارت کو جانے والی،کب اور کیسے۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ایشیا کپ ٹرافی بہت جلد بھارت کے ہاتھ میں جانے والی ہے۔دبئی سے کرک اگین ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل،پی سی بی اور بی سی سی آئی حکام کے درمیان روڈ میپ طے پاگیا ہے۔ٹرافی اگلے 24 سے 72 گھنٹوں کے اندر بی سی سی آئی کے پاس ہوگی۔
ادھر دبئی میں آئی سی سی کی حالیہ میٹنگ کے دوران دونوں بورڈز کے درمیان برف پگھلنے کے بعد بی سی سی آئی کے سکریٹری دیواجیت سائکیا ایشیا کپ ٹرافی کے تنازع پر پی سی بی اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے چیئرمین محسن نقوی کے ساتھ ایک حل کے لیے پرامید ہوگئے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ اور سی ای او سنجوگ گپتا نے دونوں بورڈز کے درمیان ہم آہنگی کا ماحول پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
آئی سی سی نے آئی سی سی کے ایک سینئر عہدیدار اور ایک اور سینئر عہدیدار کی موجودگی میں الگ سے بی سی سی آئی سیکرٹری اور پی سی بی کے سربراہ کے درمیان ملاقات کی سہولت فراہم کی۔ مذاکرات کا عمل شروع کرنا واقعی اچھا تھا۔دونوں فریق جلد از جلد معاملے کو حل کرنے کے لیے کچھ کریں گے۔ مختلف آپشنز پر کام کیا جائے گا۔
کرک اگین تحقیق اور نیوز کے مطابق ایشیا کپ ٹرافی بی سی سی آئی کے ہیڈ کوارٹر میں اگلے 24 سے48 گھنٹے میں پہنچ جائے گی۔ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کس طرح دیں گے، اس کا طریقہ کار تقریبا طے کر لیا گیا ہے۔ اب تقریب نہیں ہوگی نہ ہی کسی کرکٹر کی موجودگی ضروری ہوگی۔ ایشین کرکٹ کونسل کے حکام اور بی سی سی آئی حکام اس حل کے لیے موجود ہیں ۔شاید وہی ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ ملائیں۔
اے سی سی کے سربراہ نقوی کے آرڈر کے تحت دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے دفتر میں مقید ایشیا کپ ٹرافی جلد ہی بھارتی ٹیم کے حوالے کر دی جائے گی۔
