سلہٹ،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ ویمنز ٹورنامنٹ کے مسلسل تیسرے روز اپ سیٹ کے امکانات ضرور ہوگئے تھے لیکن اس بار ایشیا کی تیسری ٹیم سری لنکا نے اپ سیٹ کو بری طرح سیٹ کرکے رکھ دیا اور حریف ٹیم کے ساتھ وہ کیا ،جو اس نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا۔
سلہٹ میں کھیلے گئے میچ میں جب ملائیشیا ویمنز ٹیم نے سری لنکا کو پہلی اننگ میں جکڑا تو آئی لینڈرزکیمپ بد حواس تھا۔61 کے قلیل اسکور پر 6 آئی لینڈرز خواتین شکار ہوچکی تھیں،ایسے میں لوئر مڈل آرڈر نے اسکور 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 105 رنز تک پہنچادیا لیکن یہ ایسا اسکور تھا کہ الارم بج گئے تھے،سب کا خیال تھا کہ 2 روز قبل پاکستان کی تھائی لینڈ سے اپ سیٹ شکست،گزشتہ روز بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں غیر متوقع درگت کے بعد اب سری لنکا کی باری ہے اور اپ سیٹ کی ہیٹ ٹرک ہوگی ،ایسا نہیں ہوا۔
ایشیا کپ ویمنز،پاکستانی ٹیم نے بھارت کو ہراکراپ سیٹ کردیا
سری لنکن ٹیم نے جوابی اٹیک میں تھائی ٹیم کو محض 33 کے اسکور پر آئوٹ کردیا۔ایلیسا ہنٹر نے نمایاں 18 اسکور کئے۔باقی 10 کھلاڑی ملاکر بھی 18 نہیں کرسکیں۔7 کھلاڑی صفر پر گئیں۔10 پلیئر ڈبل فیگر کو نہ پہنچ سکیں۔یوں سری لنکا ویمنز نے 72 رنز سے میچ جیت لیا۔ملشا شہانی کی کلاس تھی،صرف 11 بالز پر 2 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں،بدقسمتی سے وہ ہیٹ ٹرک نہیں کرسکیں۔