دبئی،نئی دہلی،کرک اگین
ایشیا کپ کا التوا؟ایشین کونسل کا رد عمل ،پاکستان جکڑا گیا
- ایشیا کپ 2023 کی منسوخی کے حوالے سے چلتی میڈیا نیوز پر ایشین کرکٹ کونسل کا ردعمل آگیا۔منسوخی یا التوا کے فیصلے کو مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ اس لیول کا فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کی ایگزیکٹو میٹنگ میں ہوسکتا ہے،جو تاحال کال ہی نہیں کی گئی۔اگر پاکستان خود سے فیصلہ کرے یا ایسی کوشش کرے تو الگ سے ممکن نہیں ہے،ایسا ہونے کی صورت میں اس کے تعلقات افغانستان ،سری لنکا اور بنگلہ دیش سے خراب ہوجائیں گے۔
- کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ رپورٹ کے مطابق میڈیا نے یہ نیوز فائل کی ہے کہ پاکستان ایشیا کپ کے مکمل اپنے ملک میں نہ ہونے کی صورت میں اس کی قربانی دے سکتا ہے کہ ایشیا کپ ہی ملتوی کردے۔یہ اس لئے بھی تھا کہ یہ نیوز تھیں کہ بھارت 5 ملکی اور پاکستان اس کے متبادل کے طور پر 3 ملکی کپ کروانے میں دلچسپی رکھے گا۔
-
بھارت کے میڈیا نے ایشین کرکٹ کونسل کے ترجمان کا رد عمل دیا اور کہا ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔
پہلی بات یہ ہے کہ آخری میٹنگ میں پاکستان نے بھارت کے میچز نیوٹرل وینیو پر کروانے کی بات کی تھی اور اپنے میچز اپنے ملک میں۔اس پر غور تھا۔اب براڈ کاسٹنگ کے بھاری بھرکم اخراجات کے سبب 2 ممالک میں مشکل لگ رہا۔ -
دوسری بات یہ ہے کہ ایشیا کپ مکمل نیوٹرل مقام پر ہو،پی سی بی بھی اس کے لئے تیار نہیں ہے۔اگر پی سی بی انکار کرتا ہے اور ایونٹ اپنے ملک میں کروانے کا اصرار کرتا ہے تو پھر کیا ہوگا
اس پر فیصلہ ہونا باقی ہے
لیکن پی سی بی کی ضد سے اس کے سری لنکا ،افغانستان اور بنگلہ دیش بورڈ سے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں۔ -
ایشیا کپ کا التوا اس لئے بھی مشکل ہوگا کہ براڈ کاسٹنگ کا بڑا معاملہ ہے،اس سے بھاری بھرکم نقصان ہوگا۔
صورتحال خراب ہے۔ایشیا کپ کی وجہ سے پاکستان کے لئے پھر ورلڈ کپ کا فیصلہ بھی ویسا درکار ہوگا،اپنے ملک سے ایشیا کپ نکال کر یا ملتوی کرکے پاکستان ورلڈکپ کے لئے بھارت جاتے ہوئے عوامی غیض وغضب کا سامنا کرے گا ۔
ایشیا کپ 2023ملتوی،بھارت 5 ملکی اور پاکستان 3 ملکی کپ کی کوشش میں