پاکستان کے ساتھ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم بھی اب ترقی کے سفر پر ہوگی ۔اس کےکرکٹ بورڈ کا چیئرمین کل بدل گیا اور اس کی ٹیم یہاں پاکستان میں ٹی 20 سیریز کھیل رہی ہے ،جس کا آخری میچ آج ہوگا۔
آج لاہور میں صدر پاکستان آصف علی زرداری مہمان بنے ۔دونوں ٹیموں کے اعزاز میں انہوں نے پروگرام رکھا اور پھر کہا کہ سپورٹس دونوں ممالک کو قریب کر دے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے اس موقع پر انہیں ایک ٹی شرٹ پیش کی جو پاکستان کی ٹیم کی تھی جس پر لکھا ہوا تھا آصف علی زرداری ۔گویا وہ پاکستان کے کرکٹر بھی بن گئے۔