| | |

آسٹریلیا کی ایک اور ٹی 20 سیریز،ٹاپ پلیئرز کی واپسی

میلبورن،کرک اگین رپورٹ

Getty Images

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز کےلئے اپنے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔اگلے ہفتہ ہونے والے 2 میچزکے لئے کیمرون گرین شامل ہیں۔اہم بات یہ ہے کہ مچل مارش،مارکس سٹوئنز،مچل سٹارک کی سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ڈیوڈ وارنر بھی ایکشن میں ہونگے۔

کین رچرڈسن اور ایشٹن اگر جو بھارت گئےلیکن معم،ولی انجری کی وجہ سے دورہ ادھورا چھوڑ گئےتھے،ان کو آرام دیا گیا ہے۔

ورلڈ ٹی 20 سے قبل آسٹریلیا کیہوم میدانوں میں یہ سیمی فائنل ٹائپ کی مشقین ہونگی جو ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 میچزکی سیریز کے ساتھ  کھیلی جائیں گی،اس کے بعد انگلینڈ سے 3 میچزہونگے۔

ورلڈ ٹی 20 سے قبل میچز کی بارش،24 روز میں 25 مقابلے،تمام کا مکمل شیڈول

ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے 2 میچز گولڈ کوسٹ اور برسبین میں کھیلے جائیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *