اندور،کرک اگین رپورٹ
آسٹریلیا نے 11 رنزکے اندر 6 وکٹیں گنوادیں۔اندور ٹیسٹ کے دوسرے روز 100 سے زائد رنزکی سبقت کا لیڈ خواب میں مل گیا ہے۔اندور میں کھیلے جارہے بارڈر،گاواسکر ٹرافی کے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے 156 رنز4 وکٹ سے اننگ شروع کی تو186 تک اسکور چلاگیا،یہاں مزید کم سے کم 100 اسکور کی توقع تھی لیکن ایشون نے جیسے ہی پیٹر ہینڈز کمب کو19 کےانفرادی اسکور پر شکارکیا تو لائن لگ گئی۔2 اسکور بعد 21 رنزبنانے والے کیمرون گرین بھی گئے اور 186 سے 197 کے ٹوٹل تک 11 رنزکے اندر 6 وکٹیں اڑیں۔ٹیم کا صفایا ہوگیا۔
رویندرا جدیجا نے 78 رنزدے کر 4 اور ایشون،امید یادیو نے 3،3 وکٹیں لیں۔آسٹریلیا کو 88رنزکی سبقت ملی۔اس لئے کہ بھارت نے پہلی باری میں صرف 109 رنزبنائے تھے۔
جواب میں بھارت نے لنچ کے بعد تک ایک وکٹ پر 19 اسکور بنالئے تھے۔اب 69 اسکور کا فاصلہ باقی ہے۔ایسا لگتا ہے کہ آسٹریلیا نے اننگ کی فتح کا موقع ہی نہیں گنوایا بلکہ پورا میچ ہی قریب کھونے کے کردیا ہے۔