ڈارون۔کرک اگین رپورٹ۔
پہلا ٹی 20،آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو مات دیدی۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کے خلاف 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کا پہلا میچ 17 رنز سے جیت کر برتری حاصل کی ہے۔
ڈراون میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کاا نتخاب کیا اور 75 کے سکور پر6 آسٹریلوی بیٹرز کو پویلین بھیج کر قریب برتری بنالی لیکن پھر ٹم ڈیوڈ حرکت میں آئے اور انہوں نے اننگ ہی نہیں،میچ کا نقشہ ہی بدل ڈالا۔
ٹم ڈیوڈ نے 52 بالز پر 83 رنزبنائے۔8 چھکے اور4 چوکے تھے۔کیمرون گرین نے 13 بالز35 رنزکی اننگ کھیلی۔3 چھکے،4 چوکے لگائے۔آسٹریلیا کی ٹیم 20 اوورز میں 178 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔کوینا مفاکا نے20 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔
جواب میں پروٹیز ٹیم شروع سے ہی کھل کر نہ کھیل سکی اور48 رنز تک 3 وکٹ گنواگئی لیکن پھر 120 تک 3 ہی آئوٹ رہے۔رن اوسط بڑھتی گئی۔کپتان ایڈن مارکرم 12 کرسکے۔ٹرسٹن سٹوبس نے 27 بالز پر 37 رنزکئے ۔ریان رکلٹن نے فائٹ بیک کی لیکن سلو تھے۔آخری اوور میں 70 رنزبناکر ایک شاندار کیچ کا شکار بنے۔انہوں نے 55 بالیں کھیلیں۔
جنوبی افریقا کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 161 رنزبناسکی۔ہیزل ووڈ نے 3 وکٹیں لیں۔ڈار شوئس نے بھی 3 آئوٹ کئے۔
