ہرارے۔کرک اگین رپورٹ۔آسٹریلیا انڈر19 ورلڈکپ سیمی فائنل میں،دوسری ٹیم کون سی ہوگی۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ آسٹریلیا انڈر19 ورلڈکپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔گروپ 1 سے اس نے یہ ٹکٹ کٹوالی۔اس گروپ سے ویسٹ انڈیز،جنوبی افریقا،آئرلینڈ نکل گئے ریس سے باہر ہوگئے ہیں۔اب ایک پوزیشن کیلئے افغانستان اور سری لنکا میں سے ایک کو ٹکٹ ملے گی۔اتفاق سے دونوں کا آخری میچ مختلف ٹیموں سے ہے۔
جنوبی افریقا سے سری لنکا کا میچ29 جنوری کو ہوگا۔سری لنکا کیلئے جیت ضروری ہوگی لیکن اس کے اگلے روز 30 جنوری کو افغانستان کا مقابلہ آئرلینڈ سے ہوگا۔افغانستان کا نیٹ رن ریٹ پلس 1.020 ہے اور سری لنکا کا منفی 0.180 ہے ۔دونوں کے 4،4 پوائنٹس ہیں۔اب اگر سری لنکا ہارتا ہے تو افغانستان آخری میچ کے نتیجہ سے پہلے ہی سیمی فائنل میں ہوگا اور اگر سری لنکا جنوبی افریقا کو ہرادے تو جتنے بھی مارجن سے جیتے،افغانستان کو آئرلینڈ سے جیت کیسے لینی ہوگی،معلوم ہوگا۔ایونٹ میں جنوبی افریقا اور آئرلینڈ صفر پوائنٹس کے ساتھ ایک جیسے ہیں ۔
آسٹریلیا نے اپنے کپتان اولیور کی سنچری کی وجہ سے ہرارے میں ویسٹ انڈیز کو 22 رنز سے شکست دے کر انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ بائیں ہاتھ کے کھلاڑی نے 117 گیندوں پر 109 رنز بنائے اور سپر سکس میچ میں آسٹریلیا کو 7 وکٹ پر 314 رنز تک پہنچا دیا۔ ویسٹ انڈیز قریب آیا جب زچری کارٹر نے64 رنز کئے اور کپتان جوشوا ڈورن نے 62 کئے۔ وہ 9 وکٹوں پر 292 رنز بناسکے۔
