لاہور ،کرک اگین رپورٹ
افغانستان کے خلاف کیا کرنے والے،لبوشین کا اہم بیان جاری
آسٹریلیا کے سینئر کھلاڑی مارنس لبوشین نے کہا ہے کہ ہم افغانستان کے خلاف کل میچ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ ہم اپنے پول میں ٹاپ رہ کر سیمی فائنل میں پہنچنا چاہتے ہیں اور افغانستان کو ہرائیں گے۔آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے سلسلے میں لاہور میں موجود آسٹریلیا کے لبوشین نے ایک روز قبل پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف بہت اچھی کرکٹ کھیلی، انہوں نے پچھلے ورلڈ کپ 2023 میں بھی ہمیں چیلنج کیا۔ ان کے ٹاپ ارڈر نے رنز بنائے اور پھر ہماری جلدی وکٹیں گر گئیں ۔گلین میکسویل نے ہمیں جتوایا تو ہم جانتے ہیں ہم نے کیسے جیتنا ہے۔ ہمارے پاس پلان ہوتا ہے ۔افغانستان کرکٹ ٹیم ایک اچھی ٹیم ہے لیکن ہمارا فوکس کل ان کو ہرانے کے اوپر ہے۔ انہوں نے کہا دائیں بائیں کی مزید باتوں پہ کوئی توجہ نہیں ہے۔ کچھ لوگ افغانستان کو انڈر ڈاگ کنسیڈر کرتے ہیں۔ نہیں کرتے۔ ہمیں نہیں پتہ۔ ہمیں اتنا پتہ ہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم اچھی ہے اور ہم نے ان کے ساتھ کھیلنا ہے۔ افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان گروپ بی کا ایک اہم ترین میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کل کھیلا جائے گا۔ ہلکی بارش کی پیش گوئی ہے ۔میچ متاثر ہو سکتا ہے لیکن میچ مکمل ضرور ہوگا۔