میلبرن،کرک اگین
ٹی 20 انٹرنیشنل کی سب سے بڑی انفرادی اننگ کھیلنے کا عالمی ریکارڈ رکھنے والے آسٹریلیا ٹی 20 کرکٹ کے کپتانا یرون فنچ ریٹائر ہوگئے ہیں۔صرف 15 ماہ قبل دبئی میں ٹی 20 ورلڈکپ جیتنے،آسٹریلیا کیلئے پہلے ٹی 20 ورلڈکپتان کا ٹائٹل لینے والے ایرون فنچ کی کہانی سال میں تمام ہوگئی۔واقعہ یہ تھا کہ گزشتہ سال کے وسط تک وہ ایک روزہ کرکٹ میں ناکام چلے آرہے تھے ۔اس کا بوجھ نہ اٹھاسکے۔پہلے ایک روزہ کپتانی چھوڑی،ون ڈے سے ریٹائرمنٹ لی اور پھر اپنے ملک میں ہونے والے 3 ماہ قبل کے ورلڈ ٹی 20 میں ٹائٹل کے دفاع کی ناکامی کے بعد وہ سمجھ گئے کہ کہانی کا آخری باب بھی تمام ہوا ہے۔
ایرون فنچ کے لئے ایک روزہ قیادت چھوڑے جانے کے بعد ٹی 20 میں کپتانی جاری رکھنا یوں بھی ناممکن تھا کہ محدود اوورز فارمیٹ کپتان ایک ہی ہوتا ہے۔
ایرون فنچ 2015 ورلڈکپ فاتح ٹیم کے رکن تھے۔2021 ٹی 20 ورلڈکپ چیمپئن ٹیم کے کپتان بھی تھے۔36 سالہ بیٹر نے 3 فارمیٹ میں 8526 اسکور کئے۔انہوں نے 103 ٹی 20 میچز،146 ون ڈے میچزاور 5 ٹیسٹ میچز میں اپنے ملک کی نمائندگی کی۔اس دوران 19 سنچریز اننگ بھی کھیلی ہیں۔اپنے ملک کے لئے 3120 ٹی 20 رنزبناکر سر فہرست ہیں۔
انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ سے آسٹریلین سلیکٹرز کو یہ پیغام بھی دیا ہے کہ کامیابی وناکامی ہمیشہ نہیں ہوتی ۔پرفارمنس بھی صدا نہیں رہتی لیکن کسی بھی کپتان یا پلیئر پر اعتماد نہایت ضروری ہوتا ہے۔