کرک اگین رپورٹ ۔آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو اچانک قابو کرلیا،پہلا ٹیسٹ جیت لیا۔
آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ 169 رنز کے واضح فرق سے جیت لیا۔ بارباڈوس میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے اختتامی لمحات میں مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کو دوسری اننگ میں 141 پر آئوٹ کر دیا ۔301 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم جھٹکوں کی زد میں تھی۔ آخر میں شمر جوزف نے 22 گیندوں پر 44 رنز کی تیز اننگ کھیل کر شکست کے مارجن کو کم کیا ،ورنہ ٹیم 100 پر آؤٹ ہو رہی تھی۔اختتامی نمبر پر یٹنگ کرتے ہوئے جسٹن گریوز نے38 ناٹ آئوٹ کئے۔ ٹیم 33.1 اوور میں صرف 141 بنا کر باہر ہو گئی ایک موقع پر 8 وکٹ 86 رنز پر گر چکی تھیں،جوش ہیزل ووڈ نے43 رنز دے کے پانچ وکٹیں لیں۔
اس سے پہلے آسٹریلیا کو بڑی آکسیجن تین بیٹرز نے دی۔ گزشتہ روز ان کی چار وکٹیں گر چکی تھیں اور 82 رنز کی سبقت تھی۔ایلکس کیری ویبسٹر اور ٹریوس ہیڈ نے نصف سینچریز بنائیں۔ تینوں نے ترتیب 65 پھر 63 اور 61 رنز کی اننگز کھیلیں ۔جس کے سبب آسٹریلیا ٹیم دوسرے 310 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمر جوزف نے دوسری اننگ میں پانچ وکٹئے۔ انہوں نے پہلی میں چار آؤٹ کیے تھے اور انہوں نے 44 رنز کی اننگ کھیلی ۔
یاد رہے کہ اس میچ کی پہلی اننگ میں آسٹریلیا 180 اور ویسٹ انڈیز 190 پر آؤٹ ہوا تھا۔ 10 رنز کی سبقت لی۔ آسٹریلیا دوسری باری میں سنبھل کیا اور اس کے 310 رنز کئے۔ ویسٹ انڈیز کو 301 رنز کا ہدف دیا تو وہ 141 پر ہمت ہار گئے۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں یہ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی پہلی سیریز ہے، جس میں آسٹریلیا نے اپنے پوائنٹس کا کھاتہ کھول دیا۔
ٹریوس ہیڈ پلیئر آف دی میچ قرار پائے ۔