برسبین،کرک اگین رپورٹ ۔آسٹریلیا ون ڈے سیریز کی طرح ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ رنز سے29 جیت گیا،پاکستان کی 15 بالز میں 6 وکٹیں گریں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ۔آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف گابا برسبین میں پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ جیت لیا ہے۔ون ڈے سیریز کی طرح اس نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں بھی فاتحانہ آغاز کیا ہے لیکن پاکستان نے بعد کے 2 میچز جیت کر ون ڈے سیریز اپنے نام کی تھی،ٹی 20 سیریز کے باقی میچز درست طاقت کافیصلہ کریں گے۔پاکستانی ٹیم اننگ کی 15 بالز پر 16 اسکور کرکے 6 وکٹیں گنواکرکیسے واپسی کرسکتی تھی۔
بارش سے متاثرہ میچ 7 اوورز فی اننگ تک رکھاگیا۔پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے کھلایا،اس نے 7 اوورز میں 4 وکٹ پر 93 رنزبنائے۔گلین میکسویل نے حارث رئوف سمیت کسی کو نہیں بخشا اور 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مددسے 19 بالز پر 43 رنزکرگئے۔وہ عباس آفریدی کا شکار بنے،عثمان خان نے کیچ لیا۔ان کے علاوہمیتھیو شارٹ 7 اور ٹم ڈیوڈ 10 اور جیک فریزر 9 رنز بناسکے۔مارجس سٹوئنز نے7 بالز پر 21 کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے ایک اوور میں صرف 9 رنز دیئے اور 2 وکٹیں لیں،اتنے ہی اوورز میں حارث رئوف کو21 اور نسیم شاہ کو 37 رنزکی مار پڑی،دونوں نے ایک ایک وکٹ لی۔شاہین آفریدی 25 رنزدےکر کچھ نہ کرسکے۔
جواب میں پاکستانی اننگ کا آغاز تباہ کن تھا۔رضوان چلے نہ بابر اعظم رکے۔عثمان خان کا بیٹ چلا اور نہ سلمان آغا کچھ کرسکے۔ایک موقع پر پاکستان کی 16 پر 5 وکٹیں اور 24 پر 6 وکٹیں گرچکی تھیں۔اوپنرصاحبزادہ فرحان نے8 کئے،لیکن ان کے ساتھی محمد رضوان صفر پر گئے۔بابر اعظم 3 اور عثمان خان 4 رنزبناسکے۔سلمان آغا کے بھی 4 تھے اور عرفان خان صفر پر گئے۔
حسیب اللہ اور عباس آفریدی نے وکٹیں گرنے کو تو روکا لیکن اس دوران گرنے والا رن ریٹ ان سے بہت آگے تھا۔5 اوورز میں 47 رنزبنانے والی گرین کیپس کو 2 اوورز میں 47 رنز درکار تھے لیکن چھٹے اوور کی دوسری بال پر حسیب اللہ 12 کرکے پویلین لوٹ گئے۔شاہین آفریدی 11 رنزبناکر زمپا کی بال پر سٹمپ ہوگئے۔عباس آفریدی نے 20 ناٹ آئوٹ کئے۔پاکستان کی ٹیم 9 وکٹ پر 64 رنزبناسکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے زیور بارٹلیٹ نے 2 اوورز میں 13 رنز دے کر 3 وکٹیں لیکن پیسرناتھن ایلس نے 2 اوورز میں صرف 9رنز دے کر 3 وکٹیں لے کرکمال کردیا۔ایڈم زمپا نے ایک اوور میں 11 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔
دوسرا میچ 16 نومبر کو کھیلاجائے گا۔