لاہور،کرک اگین رپورٹ۔آسٹریلینز بھول گئے،افغانستان کی اننگ میں 50 کی بجائے53 اوورز کرڈالے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آسٹریلینز لائن و لینتھ بھول گئے۔افغانستان کو50 اوورز کی بجائے 53 اوورز کروادیئے،یہی نہیں فاضل رنز دینے میں بھی سخاوت دکھائی۔
افغانستان کی اننگ میں اپنی بائولنگ کے دوران آسٹریلینز کھلاڑی بال پر کنٹرول نہ رکھ سکے اور وائیڈ در وائیڈز کیں۔37ایکسٹرا رنز دیئے۔اننگ کو دیکھا جائے تو وائیڈ بالز کی تعداد 17 بنتی ہے،یوں یہ 3 اوورز سے ایک بال کم فالتو بنتے ہیں۔گویا افغانستان اننگ 50 کی بجائے 53 اوورز کھیل گئی ہے۔فاضل رنز میں وائیڈز کے 17،لیگ بائی کے 15 اور بائی کے5 رنز ہیں۔یوں یہ ٹوٹل 38رنزبنتے ہیں۔
ہاف اننگ مطلب 25 اوورز میں 24 فاضل رنز تھے،اس وقت یہ افغان اننگ کا دوسرا بڑا اسکور تھا۔صدیق اللہ عطال 61 پر کھیل رہے تھے۔ اس میں 14 وائیڈز6 لیگ بائی اور 4 بائی کے رنز تھے،افغانستان کا5 اوورز میں 3 وکٹ پر126 رنز تھا۔
مکمل اوورز کی کہانی بیان ہوگئی۔50 اوورز میں 273 رنز میں 37 ایکسٹراز تھے۔