برمنگھم،کرک اگین رپورٹ
آسٹریلیا کے آخری4 کھلاڑی فوری آئوٹ،ویسٹ انڈیز 50 اوورز نہ کھیل سکا،میچزاپ ڈیٹ۔آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف لیڈ کا موقع گنواگئی۔ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز ایج باسٹن میں لنچ سے قبل مہمان ٹیم اپنی پہلی باری میں 386 رنزبناکر ڈھیر ہوئی۔اس نے لیڈ کا موقع یوں گنوادیا کہ ایک موقع پر اس کا اسکور 6 وکٹ پر372 اسکور تھا لیکن اگلے 14 رنزکے اندر اس کی 4 وکٹیں گرگئیں۔اس کی وجہ عثمان خواجہ کا آئوٹ ہونا تھا لیکن وہ 141 رنزبناکررابنسن کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔خوجہ نے 321 بالز کھیلیں۔14 چوکے لگائے اور 2 چھکے لگائے۔
اس کے بعد کپتان پیٹ کمنز 38 رنزبناکر گئے۔انگلینڈ کی جانب سے سکاٹ بولینڈ اور اولی رابنسن نے 3،3 وکٹیں لیں۔معین علی نے 2 آئوٹ کئے۔
ورلڈکپ کوالیفائر،ویسٹ انڈیز امریکا کے سامنےڈرنے لگا،تباہ کن آغاز
اس طرح انگلینڈ جس نے پہلی اننگ 8 وکٹ پر 393 رنزپر ڈکلیئر کی تھی،اسے7 رنزکی معمولی سبقت ہے۔
ادھر آئی سی سی ورلڈکپ کوالیفائر 2023 کے پہلے روز ویسٹ انڈیز ٹیم امریکا کے خلاف پورے 50 اوورز نہ کھیل سکی اور 3 گیندیں قبل 297 اسکور بناکر آئوٹ ہوئی۔جواب میں امریکی ٹیم کا 10 ویں اوور میں اسکور 2 وکٹ پر 40 تھا۔
ایک اور میچ میں نیپال نے زمبابوے کو جیت کے لئے 291 رنزکا ہدف دیا ہے۔میزبان ٹیم نے16 اوورز میں ایک وکٹ پر 89 اسکور بنالئے،دونوں میچز ہرارے میں جاری ہیں۔