پرتھ۔کرک اگین رپورٹ۔ایشز،پرتھ کے پہلے ٹیسٹ کیلئے پچ تیاری میں آسٹریلیا کا حیران کن فیصلہ۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ پرتھ کا واکا گرائونڈ ہو یا نیا آپٹس سٹیڈیم،لیکن پرتھ کا نام آتے ہی بیٹرز کی موت اور بائولرز کے جناتی قہقہے یاد آتے ہیں۔آسٹریلیا اس بار میزبان ہوکر بھی کچھ اور کرنے جارہا ہے۔
آسٹریلیا نہایت غیر متوقع طور پر پرتھ کی پچ کی تیاری بیٹرز کیلئے کر رہا ہے۔ایسے حالات جو انگلینڈ کے باز بال بلیو پرنٹ کے مطابق ہو سکتے ہیں۔ اسٹیو اسمتھ اور ان کے ساتھیوں نے ایشز کے ابتدائی ٹیسٹ کیلئے پہلی بار آپٹس اسٹیڈیم کی سطح کا معائنہ کیا۔ پرتھ میں اسمتھ اور وکٹ کیپر ایلکس کیری کو ایک پچ کا معائنہ کرتے ہوئے دیکھا گیا،وہی پچ جس نے گزشتہ موسم گرما میں میزبان ٹیم کو پریشان کیا، بھارت نے بارڈر،گواسکر سیریز کے ابتدائی ٹیسٹ میں شاندار فتح حاصل کی۔
اوپٹس اسٹیڈیم کے کیوریٹر آئزک میکڈونلڈ نے پیر کی سہ پہر پچ کو پانی پلایالیکن آسٹریلیائی کیمپ کے اندر موجود شخصیات نجی طور پر حیران رہ گئیں کہ میچ سے چار دن پہلے یہ کتنا خشک دکھائی دی۔
گزشتہ سال پرتھ میں آسٹریلیا نے بھارت کو پہلے دن 150 رنز پر آؤٹ کر دیا تھا لیکن دن کے اختتام پر 7-67 پر اس کی ہزیمت اور بعد میں شکست تھی۔ آپٹس اسٹیڈیم میں پہلی اننگز کا اوسط اسکور 395 ہے۔
انگلینڈ اور آسٹریلیا کی تاریخی ایشز سیریز 2025 کا آغاز 21 نومبر سے پرتھ کے پہلے ٹیسٹ میچ سے ہورہا ہے۔
