سڈنی،کرک اگین رپورٹ۔سڈنی ٹیسٹ بھی آسٹریلیا کا،آخری روزجھگڑا،عثمان خواجہ کی جذباتی رخصتی،اہلیہ آبدیدہ۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ سڈنی میں ایشز سیریز کے آخری ٹیسٹ کے آخری روز دلچسپ اور جذباتی مناظر۔پاکستانی نژاد عثمان خواجہ کا کیریئر ختم،اہلیہ جذباتی۔آنسو چھلک پڑے۔آسٹریلیا 5 واں ٹیسٹ 5 وکٹ سے جیت کر ایشز سیریز 1-4 سے جیت گیا ہے۔
میچ کے آخری روز مہمان انگلش ٹیم دوسری اننگ میں 342رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔جیکب بیتھل 142 رنز بناکر نمایاں رہے۔آسٹریلیا کو 160 رنزکا ہدف ملا،اس نے آخری ٹیسٹ کھیلنے والے عثمان خواجہ کو اوپنر نہیں بھیجا لیکن کم سکور کے باوجود خواجہ کو 5 ویں نمبر پر موقع ملا۔بدقسمتی سے وہ صرف 6 رنز بناسکے۔انہیں انگلش کھلاڑیوں نے گارڈ آف آنر دیا۔بین سٹوکس اور ساتھی کرکٹرز نے ہاتھ ملایا۔فینز نے کھڑے ہوکر رخصت کیا۔پاکستانی نژاد بیٹر نے سجدہ شکر کیا اور رخصت ہوئے تو سٹینڈ میں موجود ان کی اہلیہ رو پڑیں۔لبوشین 37 رنزبناکر نمایاں رہے۔آسٹریلیا نے ہدف 32 ویں اوور میں 5 وکٹ پر پورا کیا۔میچ دوسرے سیشن میں ختم ہوگیا۔ٹریوس ہیڈ میچ اور مچل سٹارک سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
صبح کے سیشن کا اہم واقعہ ایک اور سنیکو تنازعہ تھا، جو شاید سیریز کا سب سے بڑا تھا۔ جیک ویدرالڈ کو برائیڈن کارس کی گیند پرناٹ آؤٹ دیا گیا ۔ جب تھرڈ امپائر کا فیصلہ بڑی سکرین پر آیا تو بین سٹوکس کو آن فیلڈ امپائر سے غصے سے بھرے کارس کو لے جانا پڑا۔بڑی بحث ہوئی۔
میچ کے بعد عثمان خواجہ نے سب کا شکریہ داکیا۔88 ٹیسٹ کھیلنے والے بیٹر نے 6230 رنزبنائے۔16 سنچریز کیں۔
