آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا شیڈول،2 دورے نہایت کم وقت میں۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 60 روز سے بھی کم وقت میں 2 بار پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔ٹی 20 سیریز اور ون ڈے سیریز شیڈول ہے۔
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم اگلے سال 30 جنوری 2026 کو پاکستان میں ٹی 20 سیریز کا آغاز کرے گی ااور 3 میچزکی سیریز 5 فروری تک کھیلے گی۔اس کے بعد ٹی 20 ورلڈکپ 2026 شروع ہوگا۔
ورلڈکپ کے بعد ایک روزہ سیریز کیلئے آسٹریلیا ٹیم 13 مارچ سے 19 مارچ تک3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے پاکستان ہوگی۔
دونوں سیریز کے 2 وینیوز ہونگے۔ایک لاہور۔دوسرا راولپنڈی۔پی سی بی اگلے چند گھنٹوں میں شیڈول جاری کرے گا۔
